پسندیدہ شخصیات  

ابوزیدعمروبن اخطب انصاری رضی اللہ عنہ

ابوزیدعمروبن اخطب انصاری،ایک روایت کی روسے وہ عدی بن حارثہ بن ثعلبہ بن عمروبن عامر کی اولاد سے تھے،اوراوس اور خزرج ان کے بھائی تھے،جس شخص سے ان کی یہ روایت منسوب ہے، اس نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے،عمروبن اخطب بن رفاعہ بن محمود بن بشر بن عبداللہ بن ضیف بن احمربن عدی بن ثعلبہ بن حارثہ بن عمروبن عامرالانصاری،ہرچندیہ اوس اور خزرج کی اولاد سے نہیں ہیں لیکن انہیں انصاری اس لئے کہاجاتاہے،کیونکہ یہ عدی بن حارثہ بن ثعلبہ بن ...

ابوزینب بن عوف انصاری رضی اللہ عنہ

ابوزینب بن عوف انصاری رضی اللہ عنہ،اصبغ بن نباتہ نے روایت کی،کہ ہم ان لوگوں کی تلاش میں تھے،جنہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خمِ غدیر پر خطبہ دیتے سُناتھا،مجمع میں دس بارہ آدمی اُٹھ کھڑے ہوئے،جن میں ابوایوب انصاری اور ابوزینب بن عوف شامل تھے،ہمیں بتایا کہ انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کواس موقعہ پر دیکھا،کہ آپ نے اپناہاتھ آسمان کی طرف بلندکیا،اورفرمایا،اے لوگو!کیاتم شہادت دیتے ہو،کہ میں نے دین کی ت...

ابوزینب رضی اللہ عنہ

ابوزینب،انہوں نے ولید بن عقبہ کے خلاف شہادت دی تھی،ان کا نام زہیربن حارث بن عوف بن کاسرالحجرتھا،ابوعمرکاقول ہے،کہ جن لوگوں نے انہیں صحابی شمار کیا ہے،وہ غلطی پر ہیں،کیونکہ یہ دعوٰے بلادلیل ہے،ابوعمر نے ذکر کیا ہے۔ ...

ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ

ابوذرغفاری،ان کے نام کے بارے میں بڑااختلاف ہے،ایک روایت میں جندب بن جنادہ ہے،جو باقی روایتوں کے مقابلوں میں اصح اورذیادہ عام ہے،ایک دوسری روایت میں بریر بن عبداللہ بریربن جنادہ بن قیس بن عمروبن ملیل بن صعیر بن حرام بن غفار ہے،ایک اور روایت کے مطابق جندب بن جنادہ بن سفیان بن عبید بن حرام بن غفار بن ملیل بن ضمرہ بن بکربن عبدمناہ بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکۃ الغفاری آیاہے،ان کی والدہ رملہ دختردقیعہ بنوغفارسے تھیں،ابوذرقد...

ابوذیاب السعدی رضی اللہ عنہ

ابوذیاب السعدی ازسعد العشیرہ،عبداللہ بن ابوذیاب کے والدتھے،عاصم بن عمربن قتادہ نے عبداللہ بن ابوذیاب سے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی،مجھے شکارکابڑاشوق تھا،انہوں نے اپنے حالات بیان کئے،تاآنکہ وہ حضورِاکرم صلیہ علیہ وسلّم کی خدمت میں حاضرہوئے،جمعہ کادن تھا، اوروہ منبرِرسول کے سامنے آکر بیٹھ گئے،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم منبر پرکھڑے ہوئے،اور خطبہ دینا شروع کیا،بعدازحمدوثناءفرمایا،میرے منبر کے ساتھ سعدالعشیرہ کاا...

ابوزیادانصاری رضی اللہ عنہ

ابوزیادانصاری رضی اللہ عنہ،ان کے بیٹے زیاد نے ان سے روایت کی ہے،کہ انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن کی آیت" اِنَّ المُجرِمِینَ فِی ضَلَالِ وَسعر "پڑھتے سنا،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوذویٔب الہذلی رضی اللہ عنہ

ابوذویٔب الہذلی،شاعر تھے اور مسلمان اور حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمعصر تھے،لیکن حضورِ اکرم کی زیارت نصیب نہ ہوئی،اور اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ وہ جاملی تھے اور اسلامی بھی،ایک روایت کی روسے ان کا نام خویلد بن خالد بن محرث بن روبید بن مخزوم بن صاہلہ بن کاہل بن حارث تمیم بن سعد بن ہذیل ہے،ابن اسحاق کہتے ہیں،ابوذویٔب شاعر سے مروی ہے،مجھے پتہ چلا کہ حضورِ اکرم بیمار ہیں،توغمر سے میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے رات کو سویا ...

ابوعاکنہ رضی اللہ عنہ

ابوعاکنہ،ابوراشد کے بھائی تھے،اوران کا ذکران کے بھائی کی حدیث میں گزرچکاہے،یہ ابنِ مندہ اورابونعیم کاقول ہے،کہ اس سے زیادہ اورکچھ نہیں کہا گیا،اورانہوں نے کنیتوں میں ابوراشد کا ذکر نہیں کیا،ابوراشد کا ذکر ان لوگوں میں کیا ہے،جن کانام عبدالرحمٰن تھا،اوران کے بھائی کا نام قیوم تھا،جسے آپ نے بدل کر عبدالقیوم بنادیاتھااورکنیت ابوعبید تھی،جسے بگاڑکر ابوعاکنہ بنادیا۔ ...