ابوعبدالرحمٰن ضابحی رضی اللہ عنہ
ابوعبدالرحمٰن ضابحی رضی اللہ عنہ:ان سے حارث بن وہب نے روایت کی اور روایت ہے کہ یہ وہی شخص ہیں جن سے عطاءبن یسارنے روایت کی،ابوعبداللہ ضابحی اور آدمی ہیں،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحب نہیں ملی،اورالضابح کاوالداعسرتھا،اورایک روایت میں ہے کہ ضابحی اورآدمی تھا۔ صلب بن ابراہیم نے،حارث بن وہب سے،انہوں نے ابوعبدالرحمٰن ضابحی سے روایت کی،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،میری امت اس وقت تک دین پر ثابت قدم ...