پسندیدہ شخصیات  

ابوالعالیہ رضی اللہ عنہ

ابوالعالیہ ایک انصاری سے،ابویاسرنے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے والدسے،انہوں نے یزید سے،انہوں نے ہشام سے،انہوں نے حفصہ دخترِ سیرین سے،انہوں نے ابوالعالیہ سے،انہوں نے ایک انصاری سے روایت کہ وہ اپنی اہلیہ کےساتھ حضورِاکرم کی زیارت کے لئے نکلے،میں ابھی آپ کے پاس ہی کھڑاتھا،کہ آپ کے ساتھ ایک آدمی تھاجوآپ کی طرف متوجہ تھا،میں نے دل میں کہا،شاید ان کاباہم کوئی کام ہے،چنانچہ میں ایک طرف کوبیٹھ گیا،بخدارسول اکرم اتنی دیر ...

ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ

ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ عبدالعزی بن عبدمناف بن قصیٰ قرشی عبشمی،جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد یعنی جناب زینب رضی اللہ عنہا کے جوآپ کی بڑی صاحبزادی تھیں،شوہر تھے،ان کی والدہ کانام ہالہ تھا،جوخویلد کی بیٹی اور ام المومنین خدیجہ کی بہن تھیں،یہ ابوعمرکاقول ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کی والد ہ کا نام ہندلکھاہے،ابوالعاص،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اس اولاد جو جناب خدیجہ کے بطن سے ہوئی،خالہ زاد بھائی تھے،ان کے...

ابوعبس بن عامربن عدی رضی اللہ عنہ

ابوعبس بن عامربن عدی بن سواد بن عدی بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری خزرجی سلمی،بقول ابن الکلبی غزوۂ بدر میں شریک تھے،یہ صاحب اول الذکر سے مختلف ہیں،کیونکہ وہ اوسی اور یہ خزرجی ہیں،ابن الکلبی نے بھی دونوں کا ذکرکیا ہے،ایک کواوسی اوردوسرے کو خزرجی لکھاہے،بقول ابنِ اثیر،یہ کوئی اختلاف فی النسب نہیں۔ ...

ابوعبس بن جبر رضی اللہ عنہ

ابوعبس بن جبر،ایک روایت میں ابن جابر بن عمروبن زید بن حبثم بن مجدعہ بن حارثہ بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس ہے،ابوعمرنے اسی طرح ان کا نسب بیان کیا ہے،ابن کلبی نے بھی اسی طرح بیان کیاہے،ہاں البتہ مجدعہ کا نام حذف کردیا ہے،اورحبثم بن حارثہ انصاری اوثی حارثی تحریرکیا ہے،ان کا نام عبدالرحمٰن تھااورتمام غزوات میں شریک رہے۔ ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے،انہون نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ اسمائے شرکائے...

ابوعبدالعزیزانصاری رضی اللہ عنہ

ابوعبدالعزیزانصاری،ابوموسیٰ نے اذناً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ اورعبدالرحمٰن بن محمدسے(جیساکہ میرا ظن غالب ہے)انہوں نے عبداللہ بن محمد(قباب)سےانہوں نے ابوبکر بن ابوعاصم سے،انہوں نے کثیر بن عبیدسے،انہوں نے بقیہ سے،انہوں نے عبدالغفورانصاری سے،انہوں نے عبدالعزیز سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے حضورِاکرم سے روایت کی کہ جس شخص نے کوئی اچھاکام کیا،اورپھراس پر اترایا،اس کی جزاکم ہوگئی اوراس کا عمل ضائع ہوگیا...

ابوعبدالرحمٰن الجہنی رضی اللہ عنہ

ابوعبدالرحمٰن الجہنی رضی اللہ عنہ،مصری تھے،انہیں صحبت میسرآئی،ان سے مرثد بن عبداللہ ہزنی نے دو حدیثیں روایت کیں،ابن مندہ کہتے ہیں،ابوسعید بن یونس کو میں نے کہتے سنا،کہ ابوعبدالرحمٰن جہنی جنہیں قینی بھی کہاجاتا ہے،مصری تھے،یحییٰ بن ابوالرجاء نے اجازۃً باسنادہ،ابن ابوعاصم سے،انہوں نے ابوبکرسے،انہوں نے محمد بن عبیدسے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے، انہوں نے یزید بن ابوحبیب سے،انہوں نے ابوالخیر مرثد بن عبداللہ ہزنی سے،انہوں ...

ابوعبدالرحمٰن الخطمی رضی اللہ عنہ

ابوعبدالرحمٰن الخطمی رضی اللہ عنہ طبرانی انہیں صحابی لکھاہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً،ابوغالب کو شیدی سے،انہوں نے ابن زیدہ سے،(ح) ابوموسیٰ نے حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے، انہوں نے سلیمان بن احمدسے،انہوں نے محمد بن عثمان بن ابوشیبہ سے،انہوں نے متحیاب بن حارث اورسعیدبن عمروالاشعثی سے،انہوں نے حاتم بن اسماعیل سے،انہوں نے جنید بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے موسیٰ بن عبدالرحمٰن الخطمی سے،انہوں نے محمد بن کعب القرظی سے ...

ابوعبدالرحمٰن القینی رضی اللہ عنہ

ابوعبدالرحمٰن القینی ،طبرانی نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوغالب سے ، انہوں نے ابوبکر سے(ح) ابوموسیٰ لکھتے ہیں کہ حسن بن احمد نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے سلیمان سے،انہوں نے ابوبکربن سہل سے،انہوں نے عبداللہ بن یوسف سے،انہوں نے ابن لہیعہ سے،انہوں نے بکر بن سوادہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن جیل سے،انہوں نے عبدالمومن تینی سے روایت کی،کہ سرق نامی ایک آدمی نے ایک دوسرے آدمی سے جس سے اس نے سورۂ بقرہ پڑ...

ابوعبدالرحمٰن اشعری یا اشجعی رضی اللہ عنہ

ابوعبدالرحمٰن اشعری یا اشجعی رضی اللہ عنہ،انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،کہ طہارت ایمان کی شرط ہے،یحییٰ بن میمون عبدی نے ،یحییٰ بن ابوکثیرسے،انہوں نے ابوسلام اسود سے،انہوں نے ابوعبدالرحمٰن اشعری سے روایت کی،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے، بقول ابومندہ ان کی کنیت ابومالک ہے،اسے ابان بن یزید نے یحییٰ بن ابوکثیر سے اوربقول ان کے انہوں نے ابومالک الاشعری سے روایت کیا۔ ...