ابوسالم الحنفی رضی اللہ عنہ
ابوسالم الحنفی،عبداللہ بن بدر کے داداتھے،ان کی حدیث عبداللہ بن بدرنےام سالم سے،انہوں نے ام سالم سے روایت کی،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
ابوسالم الحنفی،عبداللہ بن بدر کے داداتھے،ان کی حدیث عبداللہ بن بدرنےام سالم سے،انہوں نے ام سالم سے روایت کی،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
ابوثابت القرشی حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمسائے تھے،ان سے ابوراشد الجرانی نے روایت کی کہ شرجیل بن حکم نے حکیم بن عمیر سے،انہوں نے ابوراشد سے روایت کی کہ انہیں قریش کے ایک بزرگ نے (جنہیں جارالوحی کہا جاتاتھااورجوحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس گھر کے ہمسائے میں رہتے تھے،جہاں حضورصلی اللہ علیہ وسلم پر نزول وحی ہوتا تھا)بتایا،ہم نمازعشاء سے فارغ ہوئے تھے،کہ جبریل علیہ السلام نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم...
ابوثابت بن عمرو بن قیظی بن عمرو بن زید بن حشم بن حارثہ انصاری حارثی،احد میں حضورِ اکرم کے ساتھ موجود تھے،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے،اورلکھا ہے کہ لوگ انہیں عدی بن ثابت کا دادا شمار کرتے ہیں،مگریہ امر مشکوک ہے۔ ...
ابوسبرہ بن ابورہم بن عبدالعزی بن ابوقیس بن عبدودبن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوی القرشی عامری رضی اللہ عنہ ابوسبرہ بن ابورہم بن عبدالعزی بن ابوقیس بن عبدودبن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوی القرشی عامری،قدیم الاسلام ہیں،دونوں ہجرتوں میں شامل ہیں،عبیداللہ بن احمد نے باسنادہ ابن اسحاق سے بسلسلہ ٔ مہاجرین حبشہ ازبنوعامربن لوی،ابوسبرہ بن ابورہم بن عبدالعزی کا نام لیا ہے، ایک روایت کے مطابق انہوں نے ہجرت نہیں کی لیکن پہلی روایت درست ہے،او...
ابوسبرہ غیرمنسوب انہیں صحبت نصیب ہوئی،ان سے قزعہ نے روایت کی،اوزاعی نے قزعہ سے روایت کی،کہ وہ جناب قزعہ کی خدمت میں حاضرہوئے اور درخواست کی کہ حضورِاکرم سے کوئی سنی حدیث بیان کریں،انہوں نے کہا،حضورِاکرم نے فرمایا،جس نے صبح کی نماز اداکی،وہ اللہ کی امان میں ہے،پس تم اللہ سے ڈرو،اگروہ تم سے اپنی کوئی چیزطلب کرے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
ابوسبرہ جہنی،مدنی تھے،ان کی حدیث کی روایت ان کی اولاد نے کی،عیسٰی بن سبرہ اپنے والدسے، انہوں نے داداسے روایت کی،کہ حضورِاکرم نے ایک دن منبرپرسے فرمایا،دیکھو جو شخص اللہ کے نام سے شروع نہیں کرتا،اس کا نہ وضو ہےنہ نمازنہ روزہ اسی طرح جوشخص انصار کے حق کو نہیں پہچانتا،وہ نہ مجھ پر ایمان لاتاہےنہ خداپر،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیاہے۔ ...
ابوسبرہ نخعی جو خیثمہ بن عبدالرحمٰن کے داداتھے اورکوفی تھے،ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے،ابن اثیر لکھتے ہیں،کہ ابنِ مندہ کا انہیں نخعی کہنا غلط ہے،کیونکہ وہ جعفی ہیں اورخثیمہ جعفی ہیں نہ کی نخعی، ابن مندہ کو یہ غلطی اس لئے لگی کہ دونوں لفظوں میں کسی حد تک مشابہت ہے، واللہ اعلم۔ ...
ابوسعیدمولی ابواسید،ان سے ابونصرہ نے حضرت عثمان کی شہادت کا واقعہ بالتفصیل بیان کیا،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
ابوسعیدالمقبری،ان کا نام کیسان مولی لیث تھا،حضوراکرم کے زمانے میں مسلمان ہوئے اور قبرستان کے قریب رہتے تھے،اس لئے ان کا لقب مقبری پڑگیا،ولید بن عبدالملک کے زمانے میں مدینے میں مدفون ہوئے انہوں نے حضرت عمرسے روایت کی،ان کی زیادہ تر احادیث حضرت ابوہریرہ سے مروی ہیں،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ...
ابوسیعدانصاری،اسماءدختر بن یزید بن سکن کے شوہر تھے،ابونعیم کاقول ہے،کہ بعض متاخرین نے ان کا ذکرکیا ہے،لیکن میرے نزدیک یہ ابوسعیدبن مثنی ہیں۔ مہاجربن دینارسے مروی ہے کہ ابوسعیدانصاری یوم الدار کے موقعہ پر مروان بن حکم کے پاس سے گزرے،وُہ مراپڑاتھا،وہ کہنے لگے،اے ابن زرقاء!اگرمجھے علم ہوتا،کہ توزندہ ہے،تومیں تجھ پر ٹوٹ پڑتا،اس پر عبدالملک نے بہت برامنایا،جب عبدالملک باپ کا جانشین ہوا،تواس نے ابوسعید کوبلوابھ...