پسندیدہ شخصیات  

ابورمثہ بلوی رضی اللہ عنہ

ابورمثہ بلوی،انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،مصرمیں سکونت اختیارکی اور افریکہ میں وفات پائی،انہوں نے وصیت کی تھی،کہ دفن کرنے کے بعد ان کی قبرزمین سے ہموار کردی جائے،اہلِ مصر ان کے راوی ہیں،ابوعمرنے ان کا ذکرکیا ہے۔ ...

ابورمثہ تِیمی رضی اللہ عنہ

ابورمثہ تیمی،وہ تیم بن عبدمناہ بن ادسے تھے،جو تیم الرباب کہلاتے تھے،ایک روایت میں تیمی ازامراء القیس ابن زید مناہ بن تمیم مذکورہے۔ ابواحمد عبدالوہاب بن ابومنصور نے باسنادہ ابوداؤدسے،انہوں نے ابن بشار سے،انہوں نے عبدالرحمٰن سے ،انہوں نے سفیان سے،انہوں نے زیادبن لقیط سے،انہوں نے ابورمثہ سے روایت کی ،کہ میں اور میرے والد حضورِاکرم کی خدمت میں حاضر ہوئے،آپ نے ایک شخص سے جس کا بیٹا بھی وہاں تھا،پوچھا یہ کون ہے،اس نے جواب ...

ابوراشدازدی رضی اللہ عنہ

ابوراشدازدی،ان کا نام عبدالرحمٰن ہے،ان کاشمار اہلِ فلسطین سے ہے،انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،ان سے مروی ہے،کہ وُہ حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضرہوئے،تو آپ نے نام دریافت فرمایا،انہوں نے عرض کیا،عبدالعزی،پھر کنیت پوچھی،توانہوں نے ابومغویہ بتائی،آپ نے فرمایا،آج سے تم ابوراشد عبدالرحمٰن ہو۔ ہم عبدالرحمٰن کے ترجمہ میں ان کا ذکر کرچکے ہیں،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوروح الکلاعی رضی اللہ عنہ

ابوروح الکلاعی،ابن قانع نے ان کا ذکر کیا ہے،عبدالوہاب بن ابی حبہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے، انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے اسحاق بن یوسف سے،انہوں نے شریک سے،انہوں نے عبدالمک بن عمیر سے،انہوں نے ابوروح الکلاعی سے روایت کی،ہمیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازپڑھائی،اور سورۂ رُوم کی قراءت فرمائی او ر اس میں حضورِاکرم سے کچھ غلطی ہوگئی، بعد از نماز فرمایاکہ شیطان نے قراءتِ قرآن میں مجھ سے غلطی کرادی ہے،ان لوگ...

ابورزین عقیلی رضی اللہ عنہ

ابورزین عقیلی،ان کا نام لقیط بن عامر بن صبرہ بن عبداللہ بن ملصق بن عامربن عقیل ہے،طائفی تھے،ان سے وکیع بن عدس نے روایت کی،ایک روایت میں حدس آیاہے،ابومنصور بن مکارم المؤدب نے باسنادہ معافی بن عمران سے ،انہوں نے ابن لہیعہ سے،انہوں نے عمروبن شعیب سے، انہوں نے والدسے،انہوں نے داداعبداللہ بن عمروسے روایت کی،کہ ابورزین نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے دریافت کیا،یارسول اللہ،ایمان کیاہے؟حضور نے فرمایا،کہ تجھے ال...

ابوفاطمہ ایادی رضی اللہ عنہ

ابوفاطمہ ایادی،محمد بن ابوبکر مدینی نے (جس کی انہیں اجازت دی گئی)ابوسہیل قتیبہ بن احمدبن عبدالرحمٰن کسانی سے،انہوں نے شجاع بن علی سے،انہوں نے عمربن عبدالوہاب سے،انہوں نے ابوسعید نسانی محمدبن یونس سے،انہوں نے ابوالعباس محمد بن محمد بن سعید بن بالویہ سے،انہوں نے عثمان بن سعیدالدارمی سے،انہوں نے محمد بن بکارسے،انہوں نے عنبہ بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ابوعمران الجونی سے،انہوں نے ابوفاطمہ ایادی سے روایت کی،کہ حضورِاکرم صلی...

ابورزین رضی اللہ عنہ

ابورزین،غیرمنسوب ہیں،اہلِ صفہ میں شامل ہیں،ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن بن عوف نے اپنے والد سے روایت کی کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اصحاب صفہ میں سے ابورزین سے فرمایا،اے ابورزین جب تو تنہا،توزبان سے اللہ کا ذکرکئے جا،کیونکہ جب تک تو اللہ کا ذکر کرتا رہے گا،اسے تیری نمازکہاجائے گا،اگرتوجلوت میں ہوگاتونمازجلوت شمارہوگی،اوراگرخلوت میں ہوا، تو نمازِ خلوت،اسے ابن دباغ نے غسانی سے ابوعمر پر استدراک کیا ہے۔ ...

ابوسعادالجہنی رضی اللہ عنہ

ابوسعادالجہنی،ایک روایت کے مطابق ان کا نام عقبہ بن عامر الجہنی ہے،لیکن یہ روایت مشکوک ہے،ان سے معاذ بن عبداللہ بن حبیب اور معاویہ بن بدرنے روایت کیاوران کی کئی کنیتیں ہیں،ابوعمران کی کنیت ابوسعاد نہیں مانتے،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوسعاد رضی اللہ عنہ

ابوسعاد،حمص میں مقیم ہوگئے تھے،جریربن عثمان نے ابوعوف سے روایت کی،کہ ابوالدردا ابوسعاد کے پاس سے گزرے،وہ کہہ رہے تھے،سبحان اللہ!نہ توہم کچھ بیچتے ہیں اور نہ کچھ خریدتے ہیں،ابوالدرداءنے کہا جو شخص دنیا میں احمق ہے ،وہ آخرت کو بھی ڈبوتاہے۔ ابن ِماکولاکے مطابق ابوسعاد کا نام جابربن اسامہ جہنی تھا،ابوعمر،ابوموسیٰ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیاہے۔ ...