سیّدنا عبید ابن زید رضی اللہ عنہ
بن عامربن عجلان بن عمروبن عامربن زریق انصاری زرقی ہیں یہ غزوۂ بدراوراحدمیں شریک تھے اس کو ابوعمرنے بیان کیاہے اورابونعیم نے کہاہے کہ یہ عبیداللہ بن زید بن عامربن عجلان انصاری اوسی ہیں عجلان کی اولادسے تھےاورعجلان بن عمروبن عامر بن زریق ہیں اورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ موسیٰ بن عقبہ سے انھوں نے ابن شہاب سے ان انصارکے نام میں جوخاندان اوس سے غزوۂ بدر میں شریک تھےعبیدبن زیدکانام بھی روایت کیاہےنیزابونعیم نے اپنی سندکے ساتھ ابن اسحاق س...