سیّدنا عبدالرحمن ابوعقبہ رضی اللہ عنہ
کنیت انکی ابوعقبہ فارسی تھی۔انصارکے غلام تھے۔یحییٰ بن علاء نے داؤد بن حصین سےانھوں نے عقبہ بن حصین سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ احد میں شریک تھاایک کافرپر میں نے وارکیااور کہا اس(حملے )کولے میں فارسی غلام ہوں اس قول کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سن کر فرمایاتم نے یہ کیوں نہ کہا کہ اس (حملے) کولے میں انصاری غلام ہوں کیوں کہ جوشخص کسی قوم کا غلام ہووہ اسی قوم میں سے ہے۔ان کا...