پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا عبدالرحمن ابن ابی قرادسلمی رضی اللہ عنہ

  ان کا اہل حجاز میں شمارہے۔ان کو بعض لوگ ابن فاکہ بھی کہتےہیں۔ ان سے عمارہ بن  خزیمہ بن ثابت اور احادیث ابن فضیل نے روایت کی ہے۔ہمیں ابوالقاسم یعنی یعیش بن صدقہ فقیہ نے اپنی سند کو عبدالرحمن بن شعیب تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے ہم سے عمروبن علی نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے جعفرخطمی یعنی عمیربن یزید نے عمارہ بن خزیمہ اور حارث بن فضیل سے انھوں نے عبدالرحمن بن ابی قراد سے نقل کرکے بیان کیاہے وہ کہتے تھے کہ میں رسول خدا  صلی  اللہ ...

سیّدنا عبدالرحمن بن قتادہ رضی اللہ عنہ

   سلمی ہیں ان سے ایک حدیث جس کی سند مضطرب ہے روایت کی گئی ہے  راشد بن سعد نے انھیں سے حدیث کوروایت کیاہے اس کوابوعمر نے بیان کیا ہے ابن مندہ اور ابونعیم نےکہاہے کہ عبدالرحمن بن قتادہ سلمی ہیں ان کا شمار اہل حمص میں ہے۔ہم کوابویاسر نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ بن احمد سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے حسن بن سوارنے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے لیث بن سعد نے معاویہ بن صالح سے انھوں نے راشد بن سع...

سیّدنا عبدالرحمن ابن فلاں یا فلاں بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ

  ابن فلاں یا فلاں بن عبدالرحمن یہ مجہول النسب ہیں۔ان سے حازم بن مروان نےروایت کی ہے۔ محمد بن اسحاق صاغانی نے علقمہ بن سلیمان سےانھوں نے حازم بن مروان سے انھوں نے عبدالرحمن بن فلاں یا فلاں بن عبدالرحمن سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری شخص کے عقد نکاح میں شریک ہو کر ان کا(خطبہ)نکاح پڑھا اور فرمایا(تم دونوں)خیراورالفت اور فال نیک اوروسعت رزق پر رہوپھرفرمایایہاں دف بجاؤ پس لوگ دف لائے اور(ان کے قریب) بجاناشروع کیا۔پھر...

سیّدنا عبدالرحمن ابن غنم رضی اللہ عنہ

ابن غنم اشعری ہیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مسلمان تو تھے مگرآپ کو دیکھانہ تھا۔ اور نہ آپ کے پاس وفد میں آئے جب رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ بن جبل کویمن کی طرف روانہ کیا تویہ عبدالرحمن ان کے ہمراہ (یمن کی طرف)چلے گئےتھےاوروہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ان کا انتقال ہوگیایہ معاذ کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ان کے شاگرد مشہورتھے انھوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے حدیثیں سنی ہیں اہل شام میں یہ اتنے بڑے فقہ جاننے والے تھے ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن غنام انصاری رضی اللہ عنہ

   ہیں۔یحییٰ بن یونس نے کتاب المصابیح میں ان کا نام بیان کیا ہے علاوہ یحییٰ کے کسی دوسرے شخص نے ان کانام نہیں ذکرکیااس کو ابن مندہ نے بیان کیاہے اور ابن مندہ نے اپنی سند کے ساتھ قعنبی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے ہم سے سلیمان بن بلال نے ربیعہ بن ابی عبدالرحمن سے انھوں نے عبداللہ بن عنبسہ سے انھوں نے ابن غنام سے انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرکے بیان کیا کہ آپ نے فرمایا جس شخص نے صبح کے وقت یہ دعا پڑھی اللہم مااصبح بی ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عیسیٰ رضی اللہ عنہ

   بن عقیل اوربعض نے (بجائے عقیل کے)معقل ثقفی بیان کیا ہے۔زیاد بن علاقہ نے عیسیٰ بن معقل سے روایت کی ہے کہ میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مع اپنے لڑکے کے آیا لوگ اس کو عارم کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمن نام رکھا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عویم رضی اللہ عنہ

   بن ساعد ہ انصاری ہیں ان کے والد کے بیان میں انشاءاللہ ان کا نسب بیان کیا جائے گا یہ رسول  خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیداہوئے تھے اور بعض نے بیان کیا ہے کہ ہجرت کے پیشترپیداہوئے تھے۔محمد بن اسحاق نے محمد بن جعفر بن زبیر سے انھوں نے عروہ بن زبیرسے انھوں نے عبدالرحمن بن عویم سے روایت کی ہے کہ جب ہم لوگوں (یعنی اہل مدینہ)نے سنا کہ  رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے (بارادہ ہجرت مکہ سے )کوچ کردیاہے ہم لوگ (حضور کے استقبال...

سیّدنا عبدالرحمن ابن ابی عوف رضی اللہ عنہ

   جرشی ہیں انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاہےاسی طرح بن ابی یاس نے کہا ہے مگریہ غلط ہے عبدالرحمن اہل حمص کے تابعین میں سے ہیں آدم بن ابی یاس نے جریر بن عثمان سے انھوں نے عبدالرحمن بن ابی عوف سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز تاریکی میں پڑھتے ہوئے دیکھے گئے۔یہ ابن مندہ کا بیان تھا۔ابونعیم نے کہاہے کہ عبدالرحمن بن ابی عوف جرشی اہل شام کے تابعین سے تھے بعض متاخرین نے ان کو صحابہ میں کہا ہے میں کہتا ہو...