(سیدنا) جعفر (رضی اللہ عنہ)
ابن ابی الحکم۔ انکا تذکرہ حمانی نے اور محمد بن عثمان بن ابی شیبہ نے وحدان میں کیا ہے۔ حمانی نے عبداللہ بن جعفر محرمی سے انھوں نے عبدالحکم بن صہیب سے رویت کی ہے وہ کہتے تھے کہ مجھے جعفر بن ابی احکم نے دیکھا کہ میں ادھر سے اور ادھر (ہر طرف سے) کھا رہ ہوں تو انھوں نے مجھ سے کہا کہ اے میرے بھتیجے ایسا نہ کرو اس طرح شیطان کھاتا ہے نبی ﷺ جب کھانا کھاتے تھے تو کبھی اپنے سامنے سے کے اپنا ہاتھ نہ بڑھاتے تھے۔ اس حدیث کو نعمان بن شبل نے محرمی سے انھو...