(سیدنا) تمیم (رضی اللہ عنہ)
ابن عبد عمرو کنیت ان کی ابو الحسن۔ مازنی۔ حضرت علی بن ابی طالب کی طرف سے مدینہ کے حاکم تھے جب کہ سہل بن حنیف (حاکم مدینہ) حضرت علی کے پاس عراق چلے گئے۔ اس مضمون کو ابو نعیم نے اپنی سند سے ابن اسحاق تک نقل کیا ہے اور ابو موسینے ابو حفص بن شاہین سے نقل کیا ہے کہ انھوںنے کہا تمیم یعنی ابو الحسن بن عبد عمرو بن قیس بن محرث بن حارث ابن ثعلبہ بن مازن بن نجار۔ ان کا تذکرہ محمد بن ابراہیم نے محمدبن یزید سے انھوں نے اپنے رایوں سے نقل کیا ہے۔ ...