سیدنا) اسود (رضی اللہ عنہ)
ابن نوفل بن خویلد بن اسد بن عبدالعزی بن قصی بن کلاب بن مرہ قرشی اسدی حبش کے مہاجرین میں سے ہیں (ام المومنین خدیجہ بنت خویلد کے بھتیجے ہیں اور ورقہ بن نوفل بن اسد بن عبد العزی کے چچازاد بھائی ہیں ان کی والدہ فریعہ بنت عدی بن نوفل بن عبد مناف بن قصی ہیں۔ یہ اسود ابو الاسود یعنی محمد بن عبدالرحمن ابن اسود بن نوفل کے جو عروہ بن زبیر مالک بن انس کے شیخ کے یتیم تھے دادا ہیں۔ محمد بن اسحااق نے ان مہاجرین کے ذکر میں جھنوں نے نجاشی کی طرف ہجرت کی ت...