ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )سائبہ ( رضی اللہ عنہا)

سائبہ،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی آزاد کردہ کنیز تھیں،انہوں نے آپ سے گری پڑی چیز کے بارے میں حدیث بیان کی،طارق بن عبدالرحمٰن نےان سے روایت کی،تاریخ النسأ میں ان کا ذکر ملتا ہے،ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ)سخیرہ (رضی اللہ عنہا)

سخیرہ دختر تمیم،ابنِ اسحاق نے ان کا ذکر ان لوگوں میں کیا جنہوں نے بنو غنم بن دودان سے مدینے کو ہجرت کی تھی،یہ ابن ہشام کا قول ہے،اور یونس نے ابن اسحاق سے روایت کر کے ابو علی نے ابوعمر پر استدراک کیا ہے۔ ...

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمٰی،ابویاسربن ابوحبہ نے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے عبدالصمد سے، انہوں نےہمام سے،انہوں نے قتادہ سے،انہوں نے سلمیٰ دخترِحمزہ سے روایت کی کہ ان کا مولیٰ مرگیا،اور بیٹی رہ گئی، حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی کو وراثت کا نصف دے دیا،اور دوسرا نصف یعلی کو دے دیا،جو سلمیٰ کا بیٹا تھا۔ ...

(سیّدہ)سلمیٰ ا ودیہ(رضی اللہ عنہا)

کتاب کی ترتیب کے اعتبار سے ان کاذکر سلمٰی کی ضمن میں تیسرے نمبرپر ہے لیکن یہاں پر حروف تہجی کے اعتبار سے سب سے آخر میں درج ہے۔ سلمیٰ اودیہ ،یہ خیال درست نہیں کہ اہل ِکوفہ کو ان کی احادیث کا عِلم ہے،ابوعمر نے مختصراً ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمٰی دخترِ ابو ذویب جو حلیمہ کی بہن تھیں اور حلیمہ آپ کی رضاعی والدہ تھیں اور سلمیٰ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خالہ تھیں،حضور سے ملنے آتیں،توآپ اپنی چادر زمین پر بچھادیتے اور انہیں بٹھاتے، اور ماں کہہ کر بلاتےاور خوش آمدید کہتے،جعفری مستغفری نے انہیں صحابیات میں شمار کیا ہے،ابو موسٰی نے ذکر کیا ہے۔ ...