(سیّدہ)سلامہ(رضی اللہ عنہا)
سلامہ دختر معقل خزاعیہ ابو عمر نے انصاریہ لکھا ہے،ابنِ ابوعاصم نے بھی ان کا ذکر کیا ہے،کہ ان کا تعلق خارجہ قیس عیلان سے تھا۔ عبدالوہاب بن علی بن سکینہ صوفی نے باسنادابو داؤد سے،انہوں نےعبداللہ بن محمد نفیلی سے،انہوں نے محمد بن سلمہ سے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے خطاب بن صالح سے،انہوں نے اپنی والدہ سے،انہوں نے سلامہ دخترِمعقل سے،جن کا تعلق خارجہ قیس عیلان سے تھا،ان کا بیان ہے کہ میرا چچاجاہلیت میں مجھے لے کر آیا،اور مجھے ...