(سیّدہ)سوداء(رضی اللہ عنہا)
سوداء دختر عاصم بن خالد بن ضرار بن عبداللہ بن قرط بن زراح بن عدی بن کعب بن لوئی القرشیہ عدویہ بقولِ ابن مندہ اور ابو نعیم ان سے ام عاصم نے روایت کی،ابوعمر نے انہیں بنواسد سے منسوب کیا ہے،بعض نے انہیں سوداء دختر عاصم لکھا ہے،اور خضاب کے بارے میں ان سے حدیث روایت کی ہے۔ یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے ابوبکر سے،انہوں نے ابواسحاق اودی سے،انہوں نے نائلہ سے(جو ابوالعیزارکوفی کی آزاد کردہ کنیز تھی) انہوں ن...