ضیائے صحابیات  

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمٰی دختر زید بن تیم بن امیہ بن بیاضہ بن خفاف بن سعد بن مرہ بن مالک بن اوس انصاریہ اوسیہ بنو جعادرہ سے ہیں،اور ان کا شمار بنو عبدالاشہل میں ہوتا ہے،بقول ابن حبیب انہوں نے حضور سے بیعت کی ۔ ...

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمیٰ،ابن مندہ ابونعیم نے ان کا علیحدہ ذکر کیا،اور یہ خاتون قبل الذکر سے مختلف ہیں،انہوں نے ایک طویل حدیث میں بیان کیا ہے،کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خدا نے چار ہزار نبی مبعوث فرمائے اسے محمد بن عقبہ نے وہب بن عبداللہ بن کعب سے روایت کیا۔ ...

(سیّدہ)سکینہ(رضی اللہ عنہا)

سکینہ دختر ابووقاص ام الحکم،ابو موسٰی نے اجازۃً ابوالمطیب حبیب بن محمد سے بذریعہ قرأت والد انہوں نے ابوالعباس احمد بن محمد نعمان سے(ح) ابو موسیٰ نے حسن بن احمد سے انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے محمد بن ابراہیم بن علی سے،انہوں نے ابوعروبہ حسین بن محمد سے،انہوں نے ابوموسیٰ سے،انہوں نے مکی بن ابراہیم سے انہوں نے ہاشم بن ہاشم سے،انہوں نے امالحکم سکینہ سے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاد کا ذکر فرمایاتو دریافت کیا ...

(سیّدہ)سخیلہ (رضی اللہ عنہا)

سخیلہ دختر عبیدہ جو عمر و بن امیہ ضمری کی زوجہ تھیں،زبرقان بن عبداللہ نے اپنے والد سے انہوں نے عمروبن امیہ ضمیری سے روایت کی،کہ انہوں نے ابریشم کی ایک چادر خریدی اور اپنی بیوی سخیلہ کو اوڑھادی،ان سے عثمان یا عبدالرحمٰن بن عوف نےپوچھا کہ تم نے وہ چادر کیا کی،انہوں نے کہا، کہ میں نے اپنی بیوی کو بطور صدقہ دے دی،انہوں نے پوچھا،کیا جو چیز اپنے اہل و عیال کو دی جائے،وہ بھی صدقہ ہوسکتی ہے،انہوں نے کہا،میں نے حضور ِاکرم صلی اللہ علیہ وآل...

(سیّدہ)سلامہ(رضی اللہ عنہا)

سلامہ دخترِحرازدیہ،ایک روایت میں جعفیہ اور ایک میں فزاریہ مذکور ہے،یہ خاتون خرشہ بن حر کی ہمشیرہ تھیں،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی احادیث روایت کیں،جن میں سے ایک یہ ہے۔ یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ ابوبکر بن ابوعاصم سے انہوں نے ابوبکر سے،انہوں نے وکیع سے ، انہوں نےاُم عراب سےجو بنو فزارہ کی آزاد کردہ کنیز تھیں،انہوں نے اپنی آزاد کردہ کنیز سے ،جس کا نام عقیلہ تھاانہوں نے سلامہ دختر حر سےروایت کی،حضورِاکرم ...

(سیّدہ)سَناء(رضی اللہ عنہا)

سناء دختر اسماء بن صلت سلمیہ،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ان سے نکاح ہوا تھا،لیکن و ہ رخصتی سے پہلےہی فوت ہوگئیں ،ان کاذکر ابوعبیدہ معمر بن مثنی نے حفص بن نضر اور عبدالقاہر بن سدی سلمیٰ سے کیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ خاتون عبداللہ بن حازم بن اسماء بن صلت سلمی امیر خراسان کی پھوپھی تھیں۔ ...