ضیائے صحابیات  

(سیّدہ ) امِ کلثوم( رضی اللہ عنہا)

ام کلثوم دختر ابوسلمہ بن عبدالاسد مخزومیہ،یہ خاتون حضور اکرم کے ربیبہ اورام سلمہ کی بیٹی تھیں۔ یحییٰ بن ابوالرجاء نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے صلت بن مسعود سے،انہوں نے مسلم بن خالد سے،انہوں نے موسیٰ بن عقبہ سے،انہوں نے اپنی والدہ سے انہوں نے ام کلثوم دختر ابوسلمہ سے روایت کی ،کہ جب حضور اکرم نے ام سلمہ سے نکاح کیا تو آپ نے ان سے کہا،کہ میں نے نجاشی کو کچھ اشیابطور ہدیہ روانہ کی تھیں،چونکہ نجاشی مر گیا ہے،اس لئے ج...

(سیّدہ ) امِ کلثوم( رضی اللہ عنہا)

ام کلثوم دختر علی بن ابی طالب،جناب فاطمتہ الزہرا ان کی والدہ تھیں،حضورِ اکرم کی وفات سے پہلے پیدا ہوئیں،حضرت عمر نے حضر ت علی سے ان کا رشتہ مانگا،حضرت علی نے کہا ،امیرالمومنین،وہ تو ابھی کم عمر ہے،حضرت عمر نے کہا،اے ابوالحسن،آپ اسے بیاہ دیں،مجھے اس سے ایسی کرامت کی توقع ہے،جو اور کسی کو نہیں ہوسکتی،حضرت علی نے کہا،اچھا،میں اسے آپ کے پاس بھیج دیتا ہوں، اگرآپ نے اسے راضی کرلیا،تو مجھے کوئی عذر نہ ہوگا،چنانچہ حضرت علی نے انہیں حضرت ع...

(سیّدہ ) امِ کلثوم( رضی اللہ عنہا)

ام کلثوم دختر عقبہ بن ابی معیط بن ابو عمرو بن عبد شمس امویہ،ولید بن عقبہ کی ہمشیر ہ تھیں،ابو موسیٰ معیط کا نام ابان اور ابوعمرو کا نام ذکوان تھا،اور ان کی والدہ کا نام اروی دختر کریز بن ربیعہ بن حبیب بن عبد شمس تھا،اور عبدالل بن عامر کی پھوپھی اور عثمان بن عفان کی اخیانی بہن تھیں،مکے میں ایمان لائیں،دونوں قبلوں کی طرف منہ کرکے نماز پڑھی،رسولِ کریم سے بیعت کی،اور چل کر مدینے کو ہجرت کی،ان کے بھائیوں عمارہ اور ولید پسران عقبہ نے انہیں ...

(سیّدہ)صفیہ(رضی اللہ عنہا)

صفیہ دختر ابو عبید جو مختار بن ابوعبید ثقفی کی بہن تھیں،ان کا نسب ہم ان کے والد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں،انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی،ان کے شوہر کا نام عبداللہ بن عمر تھا،انہیں حضور اکرم سے سماع ثابت نہیں،نافع نے ان سے روایت کی،تینوں نے ان کا ذکر کی ہے۔ ...

(سیّدہ)صفیہ(رضی اللہ عنہا)

صفیہ دختر لشامہ،جواعور کی ہمشیرہ تھیں،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے انہیں نکاح کا پیغام بھیجا ،لیکن نوبت خلوت صحیحہ تک نہ پہنچی،بقولِ ابنِ حبیب ان کا تعلق بنوعنبر بن تمیم سے تھا۔ صفی دختر ثابت بن فاکہہ بن ثعلبہ انصاریہ،از بنو خطمہ،بقولِ ابنِ حبیب حضورِاکرم سے بیعت کی۔ ...