(سیّدہ )ام ربیع( رضی اللہ عنہا)
ام ربیع دختر اسلم بن حریش بن عدی بن مجدعہ زوجہ برذع بن زید ظفری یزید بن برذع کی والدہ تھیں بقول ابن حبیب انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ...
ام ربیع دختر اسلم بن حریش بن عدی بن مجدعہ زوجہ برذع بن زید ظفری یزید بن برذع کی والدہ تھیں بقول ابن حبیب انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ...
ام رافع دختر عبداللہ بن نعمان بن عبید انصاریہ از بنومالک بقول ابن حبیب انہوں نے حضور کی زیارت کی۔ ...
ام رافع دختر عثمان بن مخلد انصاریہ از بنو زریق،بقول ابنِ حبیب انہوں نے حضورِ اکرم سے بیعت کی۔ ...
ام ثابت دخترِ قیس بن شماس انصاریہ،بقولِ ابنِ حبیب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ...
ام ثابت دخترِ ثعلبہ بن محصن انصاریہ،بقولِ ابنِ حبیب انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ...
ام سعد دختر ربیع بن انصاریہ،ہم ان کا نسب ان کے بیٹے کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں،یہ خاتون سعد کے بعد فوت ہوئی تھیں،ام سعد امِ خارجہ کی جو زید بن ثابت کی زوجہ تھیں،ہمشیرہ ہیں،ان کا ذکر تو صحابیات میں ملتا ہے،لیکن ان سے کوئی حدیث مروی نہیں،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
ام سعد انصاریہ،یہ خاتون کبشہ دختر رافع بن عبید بن ثعلبہ ام سعد بن مغاذ ہیں،ان کا ذکر پہلے ہوچکا ہے،ابوعمر نے ذکرکیا ہے۔ " ...
ام صبیح،ان کی حدیث کے راوی ان کے بیٹے صبیح بن سعید نجاشی ہیں،ان کا بیان ہے کہ ان کا نام عنبہ تھا،کہ آپ نے بدل کر عنقودہ بنایا،ابن ماکولا نے ذکر کیا ہے۔ ...
ام صابر دختر نعیم بن مسعود اشجعی،انہوں نے حضورِ اکرم کا زمانہ پایا،اس خاتون نے اپنے والد سے روایت کی،ان سے ابراہیم بن صابر نے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ام صابر کے والد سے روایت کی کہ حضورِ اکرم نے فرمایا،کہ لڑائی ایک طرح کا دھوکا ہے،ابن مندہ اور ابو نعیم نےان کا ذکر کیا ہے۔ ...
ام سہلہ،عاصم بن عدی کی زوجہ تھیں،اور بقولِ واقدی انہوں نے خیبر کے مقام پر سہلہ کو جنم دیا،ابن الدباغ نے بھی ان کا ذکر کیا ہے۔ ...