ضیائے صحابیات  

(سیّدہ ) امِ لیلیٰ( رضی اللہ عنہا)

امِ لیلیٰ دختر رواحہ انصاریہ،ابولیلیٰ کی زوجہ اور عبدالرحمٰن بن ابولیلیٰ کی والدہ تھیں،حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی،ان کی حدیث کو محمد بن عمران بن ابی لیلیٰ نے اپنی پھوپھی حمادہ دختر محمد سے ،انہوں نے اپنی پھوپھی آمنہ دختر عبدالرحمٰن سے ،انہوں نے دادی ام لیلیٰ سے روایت کی کہ ہم نے حضوراکرم سے بیعت کی،اور آپ نے ہمیں گاڑھی مہندی لگانے کا حکم دیا،تینوں نے ان کا ذکر کیاہے۔ ...

(سیّدہ )ام الضحاک( رضی اللہ عنہا)

ام الضحاک دختر مسعودیہ انصاریہ حارثیہ غزوۂ خیبر میں حضور ِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھیں، انہیں مالِ غنیمت سے مَردوں کے برابرحِصّہ ملا تھا،حزم بن محیصہ اورسہل بن ابوحثمہ ان کے راوی تھے۔ زہر ی حزام بن محیصہ سے انہوں نے ام ضحاک سے روایت کی،آپ نے فرمایا،کہ کوئی ہمسائی اپنی ہمسائی کو ذلیل نہ سمجھے،خواہ وہ اسے بکری کا کھر ہی بھیجے،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )ام ضمیرہ( رضی اللہ عنہا)

ام ضمیرہ،حضورِ اکرم کی آزاد کردہ کنیز تھیں،ابنِ وہب نے ابنِ ابی ذئب سے ،انہوں نے حسین بن عبداللہ بن ضمیرہ سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے داداسے روایت کی،کہ حضورِ اکرم ضمیرہ کے پاس سے گزرے ،اور وہ رو رہی تھیں،آپ نے دریافت فرمایا،کیوں رورہی ہو،انہوں نے جواب دیا،یارسول اللہ! مجھے اپنی والدہ سے علیحدہ کردیا گیاہے،آپ نے فرمایا،والدہ اس کی اولاد میں تفریق نہ کی جائے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )ام الدرداء( رضی اللہ عنہا)

ام الدرداء جو ابوالدرداء کی زوجہ تھیں،اور ان کا نام خیرہ دختر ابو حدرد اسلمی تھا،یہ امام احمد بن حنبل اور ابن معین کا قول ہے،ان کے مطابق ام الدرداء صغریٰ کا نام ہجمیہ و صابیہ تھا،ابونعیم کے مطابق ان کا نام خیرہ اور بروایتے ہجمیہ تھا،ان سے معاذ بن انس،طلحہ بن عبیداللہ اور میمون بن مہران نے روایت کی۔ ابویاسر نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے،انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے ابن نمیر سے،انہوں نے فضیل بن غزوان سے ،انہوں نے طلحہ بن عبیداللہ ...

(سیّدہ ) ام ِالفضل( رضی اللہ عنہا)

ام الفضل دخترحمزہ بن عبدالمطلب،ایک روایت میں ان کا نام فاطمہ تھا،اور بعض نے کچھ اور لکھاہے،یہ خاتون حضورِ اکرم کی عمزاد تھیں،ان سے عبداللہ بن شداد بن ہاد نے روایت کی کہ ہمارا ایک آزاد کردہ غلام مرگیا،اس کی ایک بیٹی تھی اور ایک بہن،وہ حضورِ اکرم کے پاس آئیں اور آپ نے اس کا ترکہ نصف نصف کرکے ان میں بانٹ دیا،یہ ابوعمر کی روایت ہے۔ ابن مندہ اور ابونعیم نے عبداللہ بن شداد سے،انہوں نے ام الفضل دختر حمزہ سےروایت کی کہ ہمارا ایک آز...

(سیّدہ )ام الہذیل( رضی اللہ عنہا)

ام الہذیل غیرمنسوبہ،محمد بن ابوبکرمدینی نے اذناً ابوعلی سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے ابوبکر محمد بن حسن سے،انہوں نے محمد بن غالب بن حرب سے،انہوں نے ہانی بن یحییٰ لشیکری سے، انہوں نے حسن بن ابوجعفر سے،انہوں نے لیث سے،انہوں نے سلیم الفقیمی سے روایت کی، حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک اسیے علاقے میں وارد ہوئے،جہاں ایک اکیلا گڈریا تھا،آپ نے اسے فرمایا،میاں گڈریے،اپنے کام کا خیال رکھا کرو،اپنی پوری مزدوری وصول کرو،اور اپنے کنبے...

(سیّدہ ) امِ کعب( رضی اللہ عنہا)

ام کعب انصاریہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں فوت ہوئیں،یحییٰ بن محمود اور عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ مسلم بن حجاج سے،انہوں نے یحییٰ بن یحییٰ سے،انہوں نے عبدالوارث بن سعید سے،انہوں نے حسین بن ذکوان سے،انہوں نے عبداللہ بن بریدہ سے، انہوں نے سمرہ بن جندب سے روایت کی کہ نبیِ اکرم نے ام کعب کی (جو نفاس سے فوت ہوئی تھیں) نماز جنازہ پڑھائی اور آپ میت کی چارپائی کے درمیان میں کھڑے ہوئےابو نعیم اور ابوموسیٰ نے ذکر کی...

(سیّدہ ) امِ الکرز( رضی اللہ عنہا)

ام کرز خزاعیہ کعبیہ،ان سے ابن عباس حبیبہ دختر میسرہ،مجاہد اور عطار بن ابی رباح نے روایت کی یحییٰ نے کتابتہً ابنِ ابی عاصم سے،انہوں نے محمد بن خالد بن عبداللہ واسطی سے،انہوں نے والد سے، انہوں نے سعید بن ابی عروبہ سے،انہوں نے قتادہ سے،انہوں نے عطاء سے ،انہوں نے ابن عباس سے،انہوں نے ام کرز خزاعیہ سے روایت کی کہ انہوں نے حضورِ اکرم سے عقیقے کے بارے میں دریافت کیا،آپ نے لڑکے کے لئے دو جوان بکرے اور لڑکی کے لئے ایک بکرابتایا۔ اس اسن...

(سیّدہ ) امِ کلثوم( رضی اللہ عنہا)

ام کلثوم دختر عباس طب عبدالمطلب،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا زمانہ پایا،ان کی والدہ کا نام ام سلمہ دختر محمید بن جزء الزبیدی تھا،دراوردی نے یزید بن ہاد سے،انہوں نے محمد بن ابراہیم سے، انہوں نے ام کلثوم سے روایت کی کہ حضورِ اکرم نے فرمایا،کہ جب بندے کے بدن پر اللہ کے ڈر سے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں،تو گناہ اس کے جسم سے اس طرح جھڑتے ہیں،جس طرح کی خشک درخت کے پتے جھڑ جاتے ہیں۔ ابن ِمندہ نے بھی اس حدیث کو اسماعیل بن عبداللہ ب...

(سیّدہ )ام الخیر( رضی اللہ عنہا)

ام الخیر دختر صخر بن عامر بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ قرشیہ تیمیہ،ان کا نام سلمیٰ تھا،اور وہ ابوبکر صدیق کی والدہ تھیں،بقول زبیر انہوں نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ قاسم بن محمد نے جناب عائشہ سے روایت کی،کہ جب حضرت ابوبکر نے اسلام قبول کیا،تو انہوں نے پہلا خطبہ دیا،اور لوگوں کو خداکی عبادت اور رسولِ اکرم کی اطاعت کی طرف بُلایا،اس پر مشرکین مکہ نے ابوبکرپر حملہ کردیا،اور انہیں بُری طرح زدوکوب کیا،عتبہ بن اب...