ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )ام سلمہ( رضی اللہ عنہا)

ام سلمہ دختر ابو حکیم،ایک روایت میں ام سلیم مذکور ہے،اور ایک میں ام سلیمان،ان کے نام کا علم نہیں ہوسکا،ان سے یہ حدیث مروی ہے،کہ انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے پیچھے بوڑھی خانہ نشین عورتوں کو نماز پڑھتے دیکھا،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )ام شبیب( رضی اللہ عنہا)

ام شبیب ،جو ضحاک بن سفیان کلابی کی زوجہ تھیں،زہری نے روایت کی کہ ضحاک بن سفیان کلابی نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے دریافت کیا،یارسول اللہ !کیا آپ کو ام شبیب (جوابوضحاک بن سفیان کی زوجہ ہے)کی بہن میں کوئی دلچسپی ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ ) امِ مالک( رضی اللہ عنہا)

ام مالک انصاریہ،یحییٰ بن محمود اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے ،انہوں نے ابوبکر بن ابی شیبہ سے، انہوں نےمحمد بن فضیل سے،انہوں نے عطاء بن سائب سے،انہوں نے یحییٰ بن جعدہ سے،انہوں نے ایک آدمی سے،جنہوں نے ام مالک انصاریہ سے روایت کی،کہ وہ گھی کی ایک کپّی لے کرحضور کی خدمت میں آئیں،حضورِ اکرم نے بلال کو حکم دیا،کہ وہ کپّی لے لیں،بلال نے گھی نچوڑ کر کپی ام مالک کو واپس کردی ،مگر انہوں نے دیکھا کہ کپی لبالب بھری ہوئی ہے،انہوں نے آکر حضورِ...

(سیّدہ ) امِ مالک( رضی اللہ عنہا)

ام مالک بہزیہ،اسماعیل اور ابراہیم وغیرہ نے باسنادہم تا ابوعیسیٰ،عمران بن موسیٰ قزاز سے، انہوں نے عبدالوارث بن سعید سے،انہوں نے محمد بن حجادہ سے،انہوں نے ایک آدمی سے،انہوں نے طاؤس سے انہوں نے ام مالک بہزیہ سےروایت کی کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فتنے کا ذکر یوں کیا،گویا وہ بہت قریب ہے،انہوں نے رسول کریم سے دریافت کیا،یارسول اللہ!بہترین آدمی کون ہے،فرمایا،کثیر اولاد ہو،ان کا حق ادا کرے اور اللہ کی عبادت کرے،اور اسی طرح وہ ...

(سیّدہ ) امِ مسعود( رضی اللہ عنہا)

ام مسعود بن حکم،محمد بن اسحاق نے حکیم بن حکیم بن عباد بن حنیف سے،انہوں نے مسعود بن حکم سے انہوں نے اپنی والدہ سےروایت بیان کی وہ کہتی ہیں،کہ میں گویا اب بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سفیر خچر پر سوار شعبِ انصاری میں گھومتادیکھ رہی ہوں،وہ کہتے پھرتے ہیں،آج کھانے پینے کا دن ہے۔ اس حدیث کو یزید بن ہا د نے عبداللہ بن ابی سلمہ سے،انہوں نے عمروبن سلیم سے،انہوں نے اپنی والدہ سے روایت کیا،تینوں نے ان کا ذکر کی...

(سیّدہ ) امِ مبشر( رضی اللہ عنہا)

ام مبشر دختر براء بن معرور انصاریہ،ایک روایت کے مطابق وہ زید بن حارثہ کی زوجہ تھیں،ان سے جابر بن عبداللہ وغیر ہ نے روایت کی،اس خاتون نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی احادیث روایت کیں،جن میں سے ایک یہ بھی ہےیحییٰ نے کتابتہً باسنادہ ابن ابی عاصم سے، انہوں نے ابوبکر بن ابی شیبہ سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ بن نمیر سے،انہوں نے عبداللہ بن ادریس ے،انہوں نے اعمش سے،انہوں نے ابو سفیان سے،انہوں نے جابر سے،انہوں نے مبشر سے،انہوں نے رسولِ...

(سیّدہ ) امِ مبشر( رضی اللہ عنہا)

امِ مبشر زوجۂ زید بن حارثہ انصاریہ،ایک روایت میں ہے،کہ یہ خاتون اور اول الذکر دونوں ایک ہیں،اور ایک روایت اس کے خلاف ہے،چنانچہ ابوموسیٰ اور ابونعیم نے اس خاتون کو اوّل الذکر سے مختلف گرداناہے،مگر ابن ابی عاصم نے دونوں کو علیحدہ علیحدہ شمار کیا ہے،اور دختر براء بن معرور کے ترجمے میں وہ حدیث بیان کی ہے،جس میں اہلِ بدر کی فضیلت کا ذکر ہے،اور اس ترجمے میں وہ حدیث بیان کی ہے،جو ابن ابی حبہ اور ابوالفرج بن ابوالرجاء نے باسنادہما تا مسلم ب...