ضیائے صحابیات  

(سیّدہ ) امِ محمد( رضی اللہ عنہا)

ام محمدیہ انصاریہ،عمربن ذر نے عبیداللہ بن حجاب سے،انہوں نے ام محمد انصاریہ سےروایت کی، حضوراکرم نے فرمایا،جو شخص کھانا کھاتے اور پیتے وقت ذیل کے کلمات استعمال کرے،اسے اس کھانے اور پینے سے کوئی ضرر نہ پہنچے گا۔ "بِسمِ اللہِ خَیرَالاَسمَاءِ،بِسمِ اللہِ رَبِّ الاَرضِ وَالسَّماءِ،بِسمِ اللہِ لَایَضُرُّ مَعَ اَسمِہٖ شَیءٌ ابوموسیٰ نے انکا ذکرکیاہے۔ ...

(سیّدہ ) امِ مرثد( رضی اللہ عنہا)

ام مرثد اسلمیہ،ایک روایت میں غفویہ آیاہے،فتح مکہ کے دن اسلام لائیں اور حضور اکرم سے بیعت کی،ان سے ام خارجہ،زوجۂ زیدبن ثابت نے روایت کی،کہ ہم حضورِ اکرم کے ساتھ مدینے سے نکلیں اور آپ رعل کے مقام پر انصار کے ساتھ تھے،آپ نے فرمایا،کہ اس وادی میں جس کے پاؤں کی آہٹ سنائی دے رہی ہے اور جو جلد ہی تمہارے سامنے نمودارہوگاوہ اہلِ جنت سے ہے، اتنے میں حضرت علی آتے دکھائی دئیے۔ اس مکی بن ابراہیم نے ابوبکر بن عبداللہ بن ابو ربیعہ سے،ان...

(سیّدہ ) امِ مسلم اشجعیہ( رضی اللہ عنہا)

ام مسلم اشجعیہ،انہیں صحبت نصیب ہوئی،ان کی حدیث کے راوی اہلِ کوفہ ہیںابویاسر نے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنی والدہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن مہدی سے، انہوں نےسفیان سے،انہوں نے حبیب بن ابی ثابت سے،انہوں نے بنومصطلق کے ایک شخص سے،انہوں نے ام مسلم اشجعیہ سے روایت کی کہ حضور اکرم ان کے ہاں تشریف لائے،اور وہ حمڑے کے ایک قبہ میں تھیں،آپ نے فرمایا،کتنااچھاہوتا،اگراس میں مردہ نہ ہوتا،اس کے بعد میں آپ کی پیروی کرتی تھی،تینوں نے ذکر کیا ہ...

(سیّدہ ) امِ قیس( رضی اللہ عنہا)

ام قیس مہاجرات سھ ہیں،اور غیر منسوب،اعمش نے ابووائل سے،انہوں نے ابن مسعود سے روایت کی کہ ہم میں ایک آدمی تھا،جس نے ام قیس کو نکاح کا پیغام بھیجا،ام قیس نے جواب دیا، کہ اگروہ ہجرت کرے تو مجھے اس سے نکاح کرنے میں کوئی تامّل نہ ہوگا،اس آدمی نے ہجرت کی اور نکاح ہوگیا،ہم اس آدمی کو مہاجر ام قیس کہتے تھے ابنِ مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ ) امِ قرثع( رضی اللہ عنہا)

امِ قرثع،ان کا نسب مذکورنہیں،ابوموسیٰ نے اذا ابوعلی سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے ابو محمد بن حبان سے،انہوں نے محمد بن جریر سے،انہوں نے عصام بن رواد سے،انہوں نے والد سے ، انہوں نے عمرو بن قیس سے،انہوں نے عطاء سے،انہوں نےام قرثع سے روایت کی کہ وہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،اور انہوں نے گزارش کی،یارسول اللہ! میری عقل میں کچھ فتور ہوگیا ہے،آپ میرے لئے دعا فرمائیں کہ یہ فتور رفع ہوجائے آپ نے فرمایا، اگ...

(سیّدہ ) امِ قیس( رضی اللہ عنہا)

امِ قیس دخترمحصن بن حرثان اسدیہ ،جوعکاشہ بن محصن کی ہمشیرہ تھیں،مکے میں اسلام قبول کیا، حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلّم سے بیعت کی اور پھر مدینے کو ہجرت کی۔ روات کی ایک جماعت نے ابوعیسیٰ سے،انہوں نے قتیبہ اور احمد بن منیع سے،انہوں نے سفیان سے، انہوں نے زہری سے ،انہوں نےعبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے،انہوں نے ام قیس سےروایت کی کہ وہ اپنے بیٹے کو جو ابھی روٹی نہیں کھاتا تھا،ساتھ لے کر حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، اسے نے آپ پر پیش...

(سیّدہ ) رعلہ قشیریہ( رضی اللہ عنہا)

ام رعلہ قشیریہ،جعفر مستغفری نے ان کا ذکر کیا ہے،انہوں نے باسنادِ ضعیف اذراعی سے،انہوں نے عطا سے،انہوں نے ابن عباس سے روایت کی،کہ ایک خاتون کہ جن کانام ام رعلہ قشیریہ تھا،حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،وہ بڑی فصیح البیان تھیں،انہوں نے گزارش کی،"اَلسَّلَامُ عَلَیکَ یَارَسُولَ اللہِ وَرَحمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗ ہم عورتیں گھروں میں محصور ہیں،اور مردوں کے تسلّط اور تغلب کا نشانہ ہیں،ان کی اولاد کو پالتی ہیں،اور ان کی آسائش کا انتظام ...

(سیّدہ )ام رافع( رضی اللہ عنہا)

ام رافع ان کا نام سلمیٰ تھا،انہوں نے حضوراکرم کو پایا،ہم ان کا ذکر پہلے کرآئے ہیں،لیث نے ہشام بن سعد سے،انہوں نے زید بن اسلم سے،انہوں نے عبیداللہ بن وہب سے،انہوں نے ام رافع سے روایت کی کہ میں نے حضورِ اکرم سے دریافت کیا یا رسول اللہ میں نماز کیسے شروع کروں،فرمایا، جب توکھڑی ہو دس بار اللہ اکبر کہہ،جب تو یہ کلمہ کہے گی تواللہ تعالیٰ فرمائے گا،یہ میرے لئے ہے، پھر سُبحَانَ اللہِ وَبِحَمدِہٖدس بار کہہ،اس پر بھی اللہ فرمائے گا یہ بھی میر...

(سیّدہ )ام ریعہ( رضی اللہ عنہا)

ام ریعہ دخترِ خدّام،بقول ابو موسیٰ،ام ریعہ خنساء دخترخدّام کی کنیت معلوم ہوتی ہے۔ قاضی ابوالخیر عمر بن محمد بن عبداللہ بن عزیزہ نے شجاع اور احمد سے جوعلی بن شجاع کے لڑکے تھے، انہوں نےمحمد بن اسحاق حافظ سے،انہوں نے احمد بن محمد بن زیاد سے،انہوں نے عباس بن محمد دوری سے،انہوں نےاحمد بن یونس سے،انہوں نے ابوبکر بن عیاش سے،انہوں نے یعقوب بن عطاسے، انہوں نے عطاسے،انہوں نے ابن عباس سے روایت کی،کہ خدام کی بیوی ریعہ کو اپنے خاوند سے نفرت...

(سیّدہ ) ام رمنہ( رضی اللہ عنہا)

ام رمنہ غزوۂ خیبر میں موجود تھیں،ابوعمر نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے،اور لکھا ہے کہ مجھے ان کے بارے میں اس کے سوا اور کچھ معلوم نہیں۔ ابوجعفر نے باسنادہ یوسف سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،ان لوگوں کے سلسلے میں جنہیں حضورِ اکرم نے خراجِ خیبر سے خصوصی حصہ عطا کیا تھا،ام رمنہ کے بارے میں روایت کیا کہ حضور نے انہیں چالیس وسق دیئے تھے۔ ...