ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )ام سلمی( رضی اللہ عنہا)

ام سلمی دختر ابوامیہ،ابوموسیٰ نے اذناً،ابو سعد،محمد بن علی الکاتب اور ابو  علی حسن بن احمد ابوالشیخ سے،انہوں نے زکریا سادجی سے،انہوں نے محمد بن حارث بن مدلج مخزومی سے،انہوں نے عمرو بن عثمان بن سہل بن ابی حثمہ سے روایت کی کہ انہوں نے ام سلمہ دختر ابوامیہ سے سنا کہ رسولِ کریم نے شوال میں نکاح کیا،اور اسی مہینے میں شبِ زفاف منائیابوالشیخ نے کتاب النکاح میں اسی طرح بیان کیا ہے،اور ایک روایت میں ہے کہ عمروبن عثمان نے ابوبکر بن سلیمان بن ابی حثمہ ...

(سیّدہ )ام سلمی( رضی اللہ عنہا)

ام سلمی،امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں ان کا ذکر کیا ہے،ابونعیم کہتے ہیں،میرے خیال کے مطابق کہ خاتون ابورافع کی زوجہ ہیں۔ ابویاسر نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابونضر سے،انہوں نے ابراہیم بن سعد سے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے عبداللہ بن علی بن ابورافع سے، انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ام سلمی سے روایت کی،کہ خاتون ِجنت بیمار پڑگئیں اور پھر اسی مرض میں وفات پا گئیں،میں اس بیماری میں ان کی ...

(سیّدہ )ام سلمہ( رضی اللہ عنہا)

ام سلمہ دختر یزید بن سکن،ا ن کا نام اسماء تھا،ابراہیم بن محمد وغیرہ نے باسناد ہم ابو عیسیٰ سے،انہوں نے عبد بن حمید سے،انہوں نے ابونعیم (فضل بن دکین سے)انہوں نے یزید بن عبداللہ شیبانی سے،انہوں نے شہر بن حوشب سے،انہوں نے ام سلمہ انصاریہ سے روایت کی کہ ایک عورت نے آپ سے دریافت کیا،یارسول اللہ !ہمارے معمولات میں کونسا عمل ایسا ہے کہ ہمیں اس میں آپ کے فرمان کے خلاف نہیں چلنا چاہئیے،آپ نے فرمایا،کسی کی موت پر بین نہ کرو،میں نے عرض کی، ی...

(سیّدہ )ام سمرہ( رضی اللہ عنہا)

ام سمرہ بن جندب،ان کا ذکر عبدالحمید بن جعفر کی حدیث میں ہے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی ،کہ ام سمرہ کا خاوند مرگیا،اور اس کا بیٹاسمرہ رہ گیا،یہ خاتون اچھی خاصی خوبصورت تھیں، جب مدینے آئیں تو انہیں نکاح کے پیغامات آنے شروع ہوگئے،انہوں نے کہا،میں اس شخص سے شادی کروں گی،جو میرے بیٹے سمرہ کی کفالت اس کے زمانۂ بلوغت تک اپنے ذمہ لے،چنانچہ ایک انصاری نے اس شرط پر ان سے نکاح کرلیا،اور اس کے ساتھ اس کے گھر میں رہنے لگ گئی۔ اور حضور...

(سیّدہ )ام سنان( رضی اللہ عنہا)

ام سنان انصاریہ،ابو موسیٰ نے اجازۃً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے علی بن ہارون سے،انہوں نے یوسف قاضی سے،انہوں نے محمد بن ابوبکر سے،انہوں نے یزید بن زریع سے،انہوں نے حبیب المعلم سے،انہوں نے عطاء سے،انہوں نے ابنِ عباس سے روایت کی، کہ جب حضورِ اکرم حجتہ الوداع سے واپس تشریف لائے،تو انصار کی ایک خاتون ام سنان نے آپ سے ملاقات کی،آپ نے فرمایا،رمضان کے مہینے میں عمرہ ادا کرنا،حج کے یا میری معیت میں حج کے مساوی ہے،ابو...

(سیّدہ )ام سنان( رضی اللہ عنہا)

ام سنان اسلمیہ،ان سے ابنِ عباس اور ان کی بیٹی ثبیتہ نے روایت کی،ابوسنان یزید بن حرث نے ثبیتہ دختر حنظلہ سے،انہوں نے اپنی والدہ ام سنان اسلمیہ سے(جنہوں نے آپ سے بیعت کی تھی) روایت کی کہ میں نے خدمت اقدس میں حاضر ہوکر گزارش کی ،مجھے آپ کے پاس آنے میں شرم محسوس ہورہی تھی اور میں اس وقت حاضر ہوئی ہوں،جب ضرورت نے مجھے مجبور کردیا،آپ نے فرمایا،اگر تو استغنا سے کام لیتی،تو تیرے لئے بہتر ہوتا،ان سے مروی حدیث یہ ہے،کہ انہوں نے حضورِ اکرم ...

(سیّدہ )ام سوادہ( رضی اللہ عنہا)

ام سوادہ بن ربیع،عبداللہ بن یزید خشعمی نے مسلم بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے سوادہ بن ربیع سے روایت کی کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، تو آپ نے ان کی والدہ کو چند بکریاں عطا کیں اور ہدایت فرمائی کہ اپنے بیٹوں کو کہنا کہ وہ اپنے ناخن کٹوادیں،تاکہ بکریوں کے تھنوں کو تکلیف نہ ہو،ان کا ذکر ابن الدباغ نے غسانی سے لیا ہے،تاکہ ابوعمرپراستدراک کریں۔ ...