(سیّدہ )لیلی( رضی اللہ عنہا)
لیلی دختر ابی حثمہ بن حذیفہ بن غانم بن عامر بن عبداللہ بن عبید بن عویج بن عدی بن کعب بن لوئی قرشیہ عدویہ،عامر بن ربیعہ کی زوجہ تھیں،اور بیٹے کا نام عبداللہ اور کنیت ام عبداللہ تھی دونوں ہجرتیں کیں،اور دونوں قبلوں کی طرف منہ کرکے نماز اداکی،ان سے الشفاء نے روایت کی،نیز یہ پہلی خاتون ہیں جو مدینے میں بحیثیت مہاجر داخل ہوئیں،ایک روایت میں ام سلمہ پہلی مہاجر خاتون ہیں۔ ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے ع...