(سیّدہ )فاطمہ(رضی اللہ عنہا)
فاطمہ دختر حارث بن خالد بن صخربن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ قرشیہ تیمیہ!ان کی والدہ کا نام ریطہ وخترحارث بن جبلہ تھا،یہ خاتون اور ان کی دو بہنیں زینب اور عائشہ حبشہ میں پیدا ہوئیں،واپسی پر راستے میں زہریلا پانی پینے سے سوائے فاطمہ کے سب مرگئے،ابوعمراور موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ فاطمہ دختر جیش بن مطلب بن اسد بن عبدالعزی قرشیہ اسدیہ،یہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے حضورِ اکرم سے استحاضہ کے بارے میں سوال کیا تھا،کئی راویوں نے باسنادہم محمد ...