سیّدناعتبہ ابن غزوان رضی اللہ عنہ
بن جابربن وہب بن نسیب بن زید بن مالک بن حارث بن عوف بن حارث بن مازن بن منصوربن عکرمہ بن خصفہ بن قیس عیلان اوربعض نے (اس طرح نسب)بیان کیاہے کہ غزوان بن حارث بن جابرابن مندہ اورابونعیم نے(اس طرح)بیان کیاہے کہ عتبہ بن غزوان بن جابربن وہب بن نسیب بن مالک بن حارث بن ماذن (ان دونوں) نےان کے نسب سے زیداورعوف کو ساقط کردیاہے ابن مندہ نے (یہ بھی)کہاہے کہ بعض نے بیان کیاہے کہ غزوان بن بلال بن عبدمناف بن حارث بن منقذ بن عمروبن معیص بن عامر بن لوئی ہیں...