حضرت بہلول دانا
حضرت بہلول دانا رحمۃ اللہ علیہ امام ِ اعظم علیہ الرحمہ حضرت بہلول کی حکمت بھری باتوں سے کبھی کبھار محظوظ ہواکرتے تھے۔عام لوگ انہیں ایک دیوانہ اور مستانہ تصور کرتے تھے۔کیونکہ وہ دنیاوی آلائشوں سے دور رہتے تھے۔ ہارون الرشید بھی ان کی باتوں سے ظرافت کے مزے لیا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ حضرت بہلول ہارون الرشید کے پاس پہنچے ۔ ہارون الرشید نے ایک چھڑی اٹھاکردی۔ مزاحا کہا کہ بہلول یہ چھڑی تمہیں دے رہا ہوں۔ جو شخص تمہیں اپن...