زیارتِ عراق  

حضرت شیخ سلطان علی احمد رفاعی

حضرت شیخ سلطان علی احمد رفاعی   نام:     علی کنیت:   ابوالحسن لقب:   سلطان العارفین آپ بصرے میں اپنے والد کی وفات سے ایک سال پہلے ۴۵۹ھ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے ماموں نے آپ کی کفالت کی۔ آپ نے اپنے دور کے اکابر علما سے علومِ دینیہ کی تکمیل کی اور علمِ طریقت اپنے چچازاد بھائی شیخ سیّدحسین بن سیّدمحمد اسلہ رفاعی سے اخذ کیا۔ آپ جلد ہی ایک اہم منصب پر فائز ہوئے اور سلطان العارفین کے لقب سے مشہور ہوئے اور آپ...

حضرت شیخ محمد الاباریخی

حضرت شیخ محمد الاباریخی (لوٹے والے بابا) آپ کا مزار باب الشیخ سے قریب ہی ایک علاقے میں تھا، جب کہ اب اُس مزار شریف کی جگہ مسجد تعمیر کر دی گئی ہے اور قبرِ انور مسجد کے ستون کے درمیان  آگئی ہے (مسجد کی تعمیر کرنے  یا کرانے والوں میں کسی منافق کی شرارت سے اس مسجد کا نقشہ اس طرح بنایا گیا کہ مزار شریف منہدم کردیا گیا)۔ شیخ محمد الاباریخی﷫ آپ حضور غوثِ اعظم کے شاگرد و خادم ہیں۔ آپ حضور غوثِ اعظم کے دربار شریف میں خدمت کیا کرتے۔ زائرین کو...

روضۂ حضرت شیخ ہندی سیّدابو الخمرۃ

روضۂ حضرت شیخ ہندی سیّدابو الخمرۃ  باب الشیخ دربارِ غوثِ اعظم سے بالکل قریب ہی میں ایک چھوٹی سی گلی کے اندر آپ کا مزار شریف ہے۔داخلے پر  تکیہ وحجرۂ ابو  خمرہ لکھا ہوا ہے۔ مرقدِ مبارک تقریباً ۸سے ۱۰فٹ زیرِ زمین ہے۔ قبرِ انور کے اطراف میں پانچ پانچ فٹ پانی موجود ہے۔ حضرت شیخ ہندی سیّد ابو الخمرۃ حضرت سیّدنا شیخ محمد ابو خمرہ ہندی  بن حضرت سیّدمحمد ہندی نے قامشیلی سوریہ کے ضلع حسکہ نہر اجفجق کے علاقے میں والد کے ہم راہ ہجرت ک...

حضرت ابراہیم بن مسلم بن عقیل

حضرت ابراہیم بن مسلم بن عقیل رحمۃ اللہ علیہ واقعۂ کربلا سے کچھ عرصہ پہلے جب کوفہ کے لوگوں نے امام حسین کو خطوط بھیج کر کوفہ آنے کی دعوت دی تو انہوں نے حضرت مسلم ابن عقیل کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوفہ روانہ کیا۔ جب امام حسین نے حضرت مسلم بن عقیل کو کوفہ جانے کا حکم دیا تو اس وقت وہ مکہ میں تھے۔ وہاں سے وہ مدینہ گئے جہاں انہوں نے روضۂ رسولﷺ پر حاضری دی پھر اپنے دو بیٹوں محمد اور ابراہیم جن کی عمریں سات اور آٹھ سال کی تھیں، کو لے کر کوفہ چلے...

ہانی بن عروہ

ہانی بن عروہ رضی اللہ عنہ نام ونسب: کنیت: ابو یحی۔سلسلہ نسب:ہانی بن عروہ بن نمران بن عمرو بن قعاس  بن عبدِ یغوث بن مخدش بن حصر بن غنم بن مالک بنعوف بن منبہ بن غطیف۔آپ اشرافِ کوفہ میں سے تھے۔ آپ جلیل تابعی ہیں،اور بالخصوص حضرت مولا علی کے مصاحبین میں سے ہیں۔تمام جنگوں میں مولا علی کے ساتھ رہے،اور تمام معاملات میں معاونِ خصوصی تھے۔ آپ کی  سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ آپ "محبِ اہلبیت"تھے۔آپ کی محبت  وعقیدت کا اندازہ اس  واقعے ...

شہاب الدین محمود آلوسی بغدادی

شہاب الدین محمود آلوسی بغدادی رحمۃ اللہ علیہ عظیم مفسر ،محدث ، فقیہ ، شاعر اور ادیب ۔ (پیدائش،1802ء بمطابق 1217ھ وفات -1854ء بمطابق 1270ھ). ابو الثناءشہاب الدین محمود بن عبداللہ الحسینی الٓالوسی بغداد میں پیدا ہوئے 1217ھ آپ کی تاریخ پیدائش ہے۔ "آلوس"ایک گاؤں تھاجوبغداداورشام کے درمیان کے راستے میں ایک مقام پر واقع تھا، جس میں آپ کی پیدائش اس گاؤں کی وجہِ شہرت بنی۔ آپ اپنے زمانے کے امام بنے،زندگی کا زیادہ عرصہ تالیف و تدریس میں گذارا۔مفسر،محدث، ا...