سید عبد الرزاق جیلانی
حضرت سید عبدالرزاق جیلانی نام ونسب: اسم گرامی: سید عبدالرزاق۔کنیت:عبدالرحمان،ابوالفرح۔لقب: تاج الدین۔سلسلہ نسب: قطب ربانی شہباز لامکانی قندیل نورانی حضرت سیدنا محی الدین شیخ عبدالقادر جیلانی کےفرزند ارجمند ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 18/ذیقعد 528ھ مطابق 9/ستمبر 1134ء کوبغداد میں ہوئی۔ تحصیل علم: اپنے والد بزرگوار سے تفقہ حاصل کیا، اور حدیث سنی، اس کے علاوہ ابو الحسن محمد بن الصّائغ ، قاضی ابو ا...