فکر و فن کے آسماں تھے حضرت اختر رضا
مجدد اعظم اعلیٰ حضرت امام احمد رضا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گلستان و چمن کے گل برگ نا قابل فراموش ہیں کہ جو اللہ و رسول کے فضل و کرم سے اہل سنت و جماعت کے سروں پر ابر کرم بن کر چھائے رہتے ہیں کیونکہ ان کی رگوں میں حضور انور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اس عاشق صادق کا خون دوڑ رہا ہے کہ جماعت اہل سنت جس کے عظیم احسانات و جلیل خدمات سے زندہ و جاوید بنی ہوئی ہے۔ اسی گلستان مقدس سے برابر ہمیں ایسی شخصیات والا صفات کی علمی و روحانی قیادت نصیب ہوتی رہی ہ...