مولوی ہرگز نہ شد مولائے روم
بسم اللہ الرحمن الرحیم مولوی ہرگز نہ شدمولائے روم حالاتِ زندگی: مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ پیدائش: مولانا رومی 1207ء بمطابق 6 /ربیع الاول/ 604ھ میں پیدا ہوئے۔ آپکابچپن: مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بہت بڑے صوفی ،عارف باللہ ، متکلم اسلام، اور تمام کمالات انسانیہ سے موصوف بھی۔ ان کو علماءو مشائخ دونوں میں بڑی مقبولیت حاصل رہی۔ مولانا کی عمر ابھی چھ برس کی تھی کہ ایک جمعہ کو بلخ میں شہر کے لڑکوں کے ساتھ چھت پر سیر کر رہے تھے کہ...