اعلیٰ حضرت کی غوثِ پاک سے محبت
اعلیٰ حضرتکی غوثِ پاکسے محبت امام احمد رضا محدث بریلویکو فخر السادات حضور غوث الاعظم سیدنا عبدالقادر جیلانی النورانیسے حیرت انگیز حد تک محبت وعقیدت تھی، آپ تادم زیست بغداد شریف، مدینہ شریف اور کعبہ شریف کی جانب پاؤں پھیلاکر نہیں بیٹھے۔ محبت غوثیت سے لبریز ایک واقعہ محدث اعظم ہند سید محمد محدث کچھوچھویکی زبانی سنیے:۔"مجھے کار افتاء پر لگانے سے پہلے خود گیارہ روپے کی شیرینی منگائی اپنے پلنگ پر مجھ کو بٹھاکر اور شیرینی رکھ کر فاتحہ غوثی...