حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی ولادتِ باکرامت
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادتِ باکرامت نواسہ رسول ،جگرگوشہ بتول امامِ عالی مقام حضرتِ سیِّدُناحسین بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پیدائش ۴ شعبان المعظم ۴ھ میں مدینہ منورہ میں ہوئی ۔ نانائے حَسَنَین،رحمتِ دارین، تاجدارِ حَرَمَین، سرورِ کَونَین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے داہنے کان میں اذان دی اور بائیں میں تکبیر پڑھی اور اپنے دہن مبارک سے تحنیک فرمائی اور دعاؤں سے نوازا۔ساتویں دن آپ کا نام حسین رکھا اور ایک بکری سے عقی...