فضائل و مناقب  

مختصر حالات حضرت علّامہ قاری محبوب رضا خاں قادری

مختصر حالات حضرت علّامہ قاری محبوب رضا خاں قادری علیہ الرحمۃ بیعت و خلافت: آپ حضور مفتی ِاعظم ہند مولانا مصطفیٰ رضا خاں علیہ الرحمۃ سے بیعت تھے۔ 1968ء میں آپ کو حضرت سے خلافت بھی حاصل ہوئی۔ حضرت مولانا ضیاء الدین صاحب کے صاحبزادے حضرت مولانا فضل الرحمٰن سے آپ کے گہرے مراسم تھے۔ جب حضرت کو خط لکھتے، تو آخر میں لکھتے: ’’آپ کا محبوب ، محبوبِ رضا‘‘ حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کراچی تشریف لائے تو وقت کی کمی کے باعث ناشتے ک...

رمضان المبارک کے فضائل

رمضان المبارک کے فضائل اللہ تعالیٰ نے ماہ رمضان کو بڑی بڑی خصوصیات سے متصف فرمایا، اس ماہ کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ماہ مبارک میں اعمال صالحہ کے اجر کو بڑھا چڑھا کر دیتاہے ، اس ماہ میں بغیر حساب کے نیکیاں عطا فرماتاہے ، لہٰذا اس ماہ کے جملہ اعمال ِخیر اور ان کے ثواب سے ذیل میں حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں تفصیلات بیان ہیں:۱۔ ایمان واحتساب کے ساتھ رمضان کا روزہ رکھنا: ارشاد نبوی ﷺ ہے :من صام رمضان إيماناً واحتسابا...

سیدہ کی خوشی و ناراضگی اللہ تعالیٰ کی خوشی و ناراضگی

سیدہ کی خوشی و ناراضگی اللہ تعالیٰ کی خوشی و ناراضگی حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ بے شک حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا ہے: فاطمۃبضعۃمنیفمناغضبہااغضبنیوفیروایۃٍیرینیمااراھاویوذینیمااذاھا۔ (ترجمہ) فاطمہ میرے گوشت کا ٹکڑا ہے جس نے اس کو ناراض کیا اس نے مجھ کو ناراض کیا اور اضطراب میں ڈالے گی مجھے وہ چیز جو اس کو اضطراب میں ڈالے اور دوسری روایت میں ہے کہ مجھے تکلیف دیتی ہے وہ چیز جو اس کو تکلیف دے۔(بخاری ، ۱:۵۳۲)   &n...

الفت سیدہ منافع امت

الفت سیدہ منافع امت حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا ہے کہ اے سلمان یاد رکھو: من احب فاطمۃ بنتی فہوفی الجنۃمعی ومن ابغضہا فھوفی الناریاسلمان حبّ فاطمۃینفع فی مائۃٍمن المواطن ایسر ذالک الموت و القبر والمیزان و الصراط والمحاسبۃفمن رضیت عنہ بنتی فاطمۃرضیت عنہ من رضیت عنہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ ومن غضبت بنتی فاطمۃ علیہ غضبت ومن غضبت علیہ غضب اللّٰہ علیہ یاسلمان ویللّ منی ظلمہاویظلم...

فاطمہ بنت رسول اللہ ﷺ کا ستر ہزار حوروں کے ساتھ گذر

فاطمہ بنت رسول اللہ ﷺ   کا ستر ہزار حوروں کے ساتھ گذر   حضرت ابو ایوب انصاری اور حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ روزِ قیامت ایک ندا ہوگی: اذا کان یوم القیامۃنادٰی منادیامنوّراءالحجابیااھلالجمع غضواابصارکم و نکّسوا رؤسکم حتی تمّر فاطمۃ بنت محمدصلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم فتمرومعہاسبعون الفجاریۃ من حورالعین کمر البرق۔ (ترجمہ) قیامت کے دن ایک ندا کرنے والا ن...

سیدہ فاطمہ کا نکاح

سیدہ فاطمہ کا نکاح ہجرت کے دوسرے سال (جب عمر شریف ۱۳ یا ۱۴ برس تھی) حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے ذریعے اکابر صحابہ سیدنا ابو بکر صدیق و سیدنا عمر فاروق و عثمان ابن عفان و سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین اور دیگر اصحاب کو پیغام بھیجا آپ کے حکم پر سب جمع ہو گئے اور آپ نے ایک خطبہ پڑھا جس میں حمد و ثنا کے بعد ترغیب نکاح کا مضمون تھا پھر فرمایا: ان اللّٰہ تعالٰی یا مرک ان تزوّج الفاطمۃمن...

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت حضرت علی علیہ السّلام کو 19 رمضان40ھ 660ءکو صبح کے وقت مسجد میں عین حالتِ نماز میں ایک زہر میں بجھی ہوئی تلوار سے زخمی کیا گیا۔ جب آپ کے قاتل کو گرفتار کرکے آپ کے سامنے لائے اور آپ نے دیکھا کہ اس کا چہرہ زرد ہے اور آنکھوں سے آنسو جاری ہیں تو آپ کو اس پر بھی رحم آ گیا اور اپنے دونوں فرزندوں حضرت حسن علیہ السلام اور حضرت حسین علیہ السلام کو ہدایت فرمائی کہ یہ تمہارا قیدی ہے اس کے ساتھ کوئی سختی نہ کرنا جو کچھ خود کھان...

شش عید کے روزے

نو مولود کی طرح گناہوں سے پاک فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھر چھ دن شَوّال میں رکھے تو گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔ (مجمع الزوائد ج۳ ص۴۲۵حدیث۵۱۰۲) گویا عمر بھر کا روزہ رکھا فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھران کے بعدچھ ۶ شَوّال میں رکھے۔ توایسا ہے جیسے دَہر کا (یعنی عمر بھرکیلئے )روزہ رکھا۔ (صحیح مسلِم ص۵۹۲حدیث۱۱۶۴) سال بھر روزے رکّھے فرما...

بابرکت چونّی

بابرکت چونّی ایک باراعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو حاجیوں کے استقبال کے لیے بندرگاہ جانا تھا، طے شُدہ سُواری کو آنے میں تاخیر ہوگئی تو ایک اِرادت مند غُلام نبی مستری بِغیر پوچھے تانگہ لینے چلے گئے ۔ جب تانگہ لے کر پلٹے تو دُور سے دیکھا کہ سواری آچکی ہے لہٰذا تانگے والے کو چَوَنِّی ( ایک روپے کا چوتھائی حِصّہ) دے کر رخصت کیا۔ اِس واقعہ کا کسی کو علم نہیں تھا ۔ چار روز کے بعد مستری صاحِب بارگاہِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ عل...

اسلامی سال کا گیارہواں مہینہ ذُوالقعدہ

اسلامی سال کا گیارہواں مہینہ ذُوالقعدہ اسلامی سال کا گیارہواں مہینہ ذُوالقعدہ ہے۔ یہ پہلا مہینہ ہے جس میں جنگ و قتال حرام ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ یہ قعود سے ماخوذ ہے۔ جس کے معنی بیٹھنے کے ہیں۔ اور اس مہینہ میں بھی عرب لوگ جنگ و قتال سے بیٹھ جاتے تھے۔ یعنی جنگ سے باز رہتے تھے۔ اس لیے اس کا نام ذُوالقعدہ رکھا گیا۔ ذُوالقعدہ کا مہینہ وہ بزرگ مہینہ ہے ، جس کو حُرمت کا مہینہ فرمایا گیا ہے۔...