ضیائی دارلافتاء  

روزے کی حالت میں منجن استعمال کرنا؟

کیا روزے کی حالت میں منجن استعمال کرسکتے ہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب جب یقین ہو کہ منجن کا کوئی جز حلق میں نہ جائے گا توروزے کی حالت میں  اس کا استعمال کرنا جائز ہے۔ ہاں بغیر ضرورت کے استعمال کرنا مکروہ ہے۔ شیخ الاسلام والمسلمین امام احمد رضاخان علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" منجن ناجائز وحرام نہیں بلکہ اطمینان کافی ہو کہ اس کا کوئی جزو حلق میں نہ جائے گا، مگر بے ضرورتِ صحیحہ کراہت ضرور ہے۔"۔[فتاوى رضویہ، جلد 10، صفحہ551،  رضا فاؤنڈیش...

ہوائی جہاز پر روزہ افطار کب کرے؟

جہاز پر ہونے کی وجہ سے سورج نظر آ رہا ہے جبکہ اس جگہ کے شہر والے افطار کرچکے ہیں تو کیا شہر کا اعتبار کرتے ہوئے روزہ افطار کرسکتا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب فتاوى فقیہ ملت میں ہے:"جب ہوائی جہاز پر سفر کرنے والے کو سورج نظر آ رہا ہے تو شہر کے برابر جہاز پہنچنے پر اس شہر کے وقت کے اعتبار سے روزہ افطار کرنا ہرگز جائز نہیں کہ اس کے حق میں ابھی سورج غروب ہی نہیں ہوا، لہذا اس پر لازم ہے کہ جب اوپر کے اعتبار سے سورج غروب ہونے کا یقین  ہوجائے تب ر...

دودھ پلانے والی ماں کیلئے روزہ کا حکم؟

ماں اگر روزہ رکھے گی تو بچی کی خوراک پوری نہ ہوگی اور بچی دوسرا کوئی دودھ نہیں پیتی تو کیا اب بھی اس پر روزہ رکھنا ضروری ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب حضرت انس بن مالك رضی اللہ تعالی عنہما روایت کرتے ہیں: « رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحُبْلَى الَّتِي تَخَافُ عَلَى نَفْسِهَا أَنْ تُفْطِرَ، وَلِلْمُرْضِعِ الَّتِي تَخَافُ عَلَى وَلَدِهَا». ترجمہ:رسول  اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی حاملہ عورت کو جسے ...

روزے کی حالت میں خون دینا؟

کیا روزے کی حالت میں کسی ضرورت مند مریض کو خون دینا جائز ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب روزے کی حالت میں ضرورت مند مریض کو خون دینا جائز ہے اور بلڈ ٹیسٹ کیلئے بھی خون نکالنا جائز ہے۔ البتہ اتنا خون نہ نکالا جائے کہ روزے کی استطاعت باقی نہ رہے۔...

روزہ اور غسل واجب؟

  میرا سوال یہ ہےکہ غسل واجب تھا لیکن تاخیر سے اٹھنے کے باعث اتنا ٹائم نہیں تھا کہ غسل کرکے سحری کریں تو کیا جنابت کی حالت میں روزہ ہو جائیگا؟ الجواب بعون الملك الوهاب اگر ایسی صورت حال پیش ہو تو ہاتھ دھوکر  کلی کرکے سحری کرلیں اور سحری ختم ہونے کے بعد سہولت کےمطابق غسل کرلیں، اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔ اسی طرح اگر دن میں غسل واجب ہو جائے تو بھی روزہ فاسد نہیں ہوتا۔...

آنتیں اور اوجھڑی کا حکم؟

حلال جانوروں کی آنتوں اور اوجھڑی کاکیاحکم ہے؟   الجواب بعون الملك الوهاب جن جانوروں کاگوشت کھایاجاتاہے ان کے سب اجزاء حلال اوران کاکھاناجائزہے مگرجانورکے بعض اجزاء حرام یاممنوع یامکروہ ہیں۔آنت اور اوجھڑی مکروہ اجزاء میں سے ہے لہذا اس کاکھانامکروہ ہے۔ امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:" آنت کھانے کی چیز نہیں، پھینک دینے کی چیز ہے۔ وہ اگر کافر لے جائے یا کافر کو دی جائے تو حرج نہیں ۔﴿الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيث...

مال کے ہر جز پر سال کا گزرنا شرط ہے؟

آپ یہ بتائیں کہ میرےپاس تقریباً  1،50،000 کا مال موجود ہے اور اس  میں کمی پیشی ہوتی رہتی ہے تو  تمام مال پریعنی ہرایک روپیہ پرزکوۃکیلئے سال کرگزرنا شرط ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب سال کی ابتداء اور اختتام پر  مال نصاب کی مقدار کو پہنچتا ہے تو اس پر زکوٰۃ فرض ہے۔ سال کے درمیان میں مال اگر نصاب سے کم ہوگیا یا  اس میں اضافہ ہوتا رہا تو یہ کمی اور زیادتی وجوب زکوۃ کو روکنے والی نہیں ہے۔ علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ فرما...

گھریلو سامان جو ضروریات سے زائد ہے کیا اس پر زکوۃ ہے؟

کیافرماتےہیں علماء دین کہ گھروںمیں عام طور پر  سامان ضروریات سے زائد ہوتے ہیں یاایک شخص ہے اس کےپاس ایک پلاٹ بھی تو کیا اٍس پربھی زکٰوۃہوگی؟ الجواب بعون الملك الوهاب حاجت اصلیہ سے زائد سامان پرزکوۃنہیں ہےاگرچہ وہ نصاب کی مقدار کوپہنچ جائے۔...

کھانے سے اگر بال نکلے تو کیا حکم ہے؟

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔کیا فرماتے ہین علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کھانے یا پینے والی کسی چیز سے بال نکل آئے تو اس کا کیا حکم ہے۔ برائے مہربانی ارشاد فرما دیں۔ الجواب بعون الملك الوهاب کھانے پینے والی چیز سے اگر بال نکل آئے تو بال نکال کر اس چیز کو بلا کراہت کھانا پینا جائز ہے جب کہ اس میں کوئی نجاست لگی ہوئی نہ ہو۔ بال نکلنے کی وجہ سے اس چیز کو پھینک دینا منع ہے اوررزق کو ضائع کرنا ہے۔ وال...

آب زمزم میں دوسراپانی ملانا؟

آب زمزم میں دوسرا پانی ملانا کیسا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب آب زمزم کےپانی میں دوسراپانی ملاناجائزہے۔  دوسرےپانی کےملانےسےآب زمزم میں موجودبرکت میں کوئی کمی نہیں آئیگی۔...