منت کا روزہ
السلام علیکم! ایک اسلامی بہن نے منت مانگی تھی کہ جب ان کے گھر بچے کی ولادت ہو گی تو وہ دو روزے لگاتار رکھیں گی تو ان کا پہلا بچہ ہے تو کیا انہیں نفاس کا پہلا پیریڈجو (چالیس دن)کا وتا ہے اس کے بعد رکھنے چاہیئں؟ اور کیا رمضان کے مہینے میں منت کی نیت کر سکتے ہیں؟ الجواب بعون الملک الوہاب جب اسلامی بہن کے ہاں بچہ ہوا تو اس پر منت کے روزہ رکھنا واجب ہے۔ جب اس عورت کا نفاس کا خون ختم ہوجائے تو اپنی منت پوری کرے۔ (یہ ذہن نشین کرلیں کہ...