ضیائی دارلافتاء  

"میں نے تجھے فارغ کیا"سے طلاق کا حکم؟

کیا فرماتے ہیں علماء دین متین ان الفاظ کے بارے میں جوکہ اپنی بیوی کے بارے میں کہے جائیں کہ "میں نے تجھے فارغ کیا"یا"میری طرف سے فارغ ہے"۔ کیا ایسا کہنے سے طلاق واقع ہو جائے گی؟ الجواب بعون الملك الوهاب "میری طرف سے فارغ ہے" ایسا لفظ اپنی بیوی کوکہنے سے بھی طلاقِ رجعی واقع ہوجاتی ہے۔[بہار شریعت، جلد 2،  حصہ 8، صفحہ116، مطبوعہ مکتبۃ المدینۃ کراچی]۔...

وضو اور غسل کے وقت آنکھوں میں لگے لینز کا نکالنا ضروری ہے؟

كيا فرماتے ہیں علماء کہ ایک شخص نے اپنی آنکھوں میں لینز لگوا رکھے ہیں چاہے وہ  بطور فیشن ہوں یا نظر   کی کمزوری کی وجہ سے تو کیا اس پر ضروری ہے کہ  غسل کے وقت  وہ لینز اتارے؟ الجواب بعون الملك الوهاب وضو اور غسل  میں آنکھوں کے   ڈھیلے یعنی اندرونی سطح کو دھونا ضروری نہیں ہے۔ لہذا لینز اتارے بغیر وضو اور غسل ہوجائیگا۔ شیخ الاسلام والمسلمین امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ نے فرمایا: منہ دھونا فرض ہے علاوہ مستثن...

زکوۃ کا پیسہ کھانا، پینا، بس اسٹاپ اور قرض حسنہ کیلئے استعمال کرنے کا حکم؟

کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسافروں کی خدمت جیسے کھانا، پینا، بس اسٹاپ کی تعمیروغیرہ  میں مال خرچ کرنے سے زکوٰۃ ادا ہوجائیگی؟ الجواب بعون الملك الوهاب مذکورہ تمام اشیاء میں زکوۃ کے مال کو خرچ کرنا  جائز نہیں ہے۔ بہارشریعت میں ہے:" زکوٰۃ ادا کرنے میں یہ ضرور ہے کہ جسے دیں مالک بنادیں، اباحت کافی نہیں، لہذا مالِ زکوٰۃ مسجد میں صَرف کرنا یا اس سے میت کو کفن دینا یا میت کا دَین ادا کرنا یا غلام آزاد کرنا، پُل، سرا، سقای...

بینک سے کاٹی گئی زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی

السلام علیکم مفتی صاحب! میرا بینک میں اکاؤنٹ ہے ۔ اور بینک کی طرف سے سالانہ ایک نوٹس آتا ہے جس کی وضاحت میں یہ ہو تا ہے کہ آپ کی جمع  شدہ رقم سے آپ کی طرف سے زکوٰۃ نکا ل لی گئی ہے ۔ تو کیا اس صورت میں میری طرف سے زکوٰۃ ادا ہو جائے گی؟ الجواب بعون الملك الوهاب ادائیگی زکوٰۃ کے لئے ضروری ہے کہ زکوٰۃ دینے کی نیت پائی جائے اور زکوٰۃ شرعی تقاضے کے مطابق اپنے مصرف پر خرچ ہو۔بینک سے زکوٰۃ کٹنے پر نہ تو مالک کی نیت کی شرط پائی جاتی ہے اور نہ ہی ...

مالِ تجارت میں کمی یا زیادتی سے زکوٰۃ کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری ایک دکان ہے  اور دکان کا سامان سال بھر میں کبھی کم اور کبھی زیادہ ہوتا رہتا ہے تو اس کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہے کہ کس طرح ادا ہو گی؟ الجواب بعون الملك الوهاب اگر سال کی ابتدا اور انتہا پر مال بقدرِ نصاب ہے تو دورانِ سال کمی بیشی کا اعتبار نہیں۔ کنز الدقائق میں ہے:" ونقصان النصاب فی اثناء الحول لا یضر ان کمل فی طرفیہ". ترجمہ: نصاب کا دورانِ سال کم  ہونا کچھ نقصان نہ دے گا جبکہ سال کی اب...

زکوٰۃ کی رقم چھن جائے تو کیا حکم ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! میراسوال یہ کہ میں زکوٰۃ کی رقم لے کر جا رہا تھا  اور راستہ میں کچھ ایسے حضرات ملے جو کہ میرے پاس جو سامان تھا وہ چھین کے لے گئے اور اس سامان میں وہ زکوٰۃ کی رقم بھی تھی۔ تو کیا اس صورت میں میری طرف سے زکوٰۃ ادا ہو جائے گی؟ الجواب بعون الملك الوهاب زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے مستحق زکوۃ  کو مالک بنا نا، قبضے میں دینا شرط ہے۔ جب یہ شرط  نہیں پائی گئی تو زکوٰۃبھی  ادا نہیں ہوئی۔ چنانچہ تنویر الابصار میں ہے:"ھ...

ایڈوانس زکوٰۃ دینے کی تین شرائط

السلام علیکم مفتیانِ کرام! میں نے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ میں نے سونے کی ایک سال کی زکوٰۃ ادا کر دی ہے ۔ اور دوسرا سال پورا ہونے سے پہلےسونے کی زکوٰۃ تھوڑا تھوڑا کر کے ایڈوانس میں ادا کرنا چاہتا ہوں۔تو کیا اسطرح میری  زکوٰۃ ادا ہوجائیگی؟ برائے کرم رہنمائی فرما دیں۔ الجواب بعون الملك الوهاب سال پورا  ہونے سے پہلے زکوٰۃ دینے کی تین شرطیں  ہیں: (1):  جس مال پر جس سال کی زکوٰۃ دے رہا ہے اس مال پر وہ سال شروع ہو  چکا ہو ۔ (2): ...

زکوۃ ادا کرتے وقت"تحفہ" کا لفظ بولنا کیسا ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! میرا سوال یہ ہے کہ میرا ایک دوست ہے وہ خود دار ہے اگر میں اسے یہ کہوں کہ یہ زکوۃ کا مال ہے تو وہ نہیں لے گا تو کیا میں تحفہ، ہدیہ، گفٹ کہہ کر زکوۃ دے سکتا ہوں؟ الجواب بعون الملك الوهاب مستحق کو زکوۃ دیتے وقت زبان سےلفظ زکوۃ ادا کرنا ضروری نہیں ہے،  بلکہ تحفہ، ہدیۃ اور گفٹ کہنے سے بھی زکوۃ ادا ہوجائیگی، بشرطیکہ  دل میں زکوٰۃ کی نیت ہو۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے: "ومن اعطٰی مسکینادراھم  وسمّاھا ھبۃ او ...

مال میں سے کتنی زکوۃ دینا ضروری ہے؟

میراسوال یہ ہےکہ جب ایک مال پرزکوۃکی تمام شرائط پائی جارہی ہیں تو اس مال  میں سےکتنی زکوۃدیناضروری ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب کل مال  کااڑھائی فیصد یعنی چالیسواں حصہ  ادا کرناضروری ہے۔...

کرائے پر چلنے والی الیکٹرک اشیاء پر زکوٰۃ نہیں

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام ان الیکٹرک اشیاء کے بارے میں جو کرائے پر چلائی گئی ہیں۔ مثلاً ایک شخص نے ایک بہت ہی اعلیٰ قسم کی LCDاور کمپیوٹر سسٹم کرائے پر چلا رہا ہے۔کیا اس پر زکوٰۃ فرض ہوگی؟ الجواب بعون الملك الوهاب کرائے پر چلانے کےلئے بنائی ہوئی LCDاور کمپیوٹر سسٹم پر زکوٰۃ فرض نہیں ہے۔البتہ اگر یہ کرایہ مالِ نصاب کی مقدار  کے برابر یا دوسرے مال کے ساتھ مل کر نصاب جتنا ہو جائے تو سال گزرنے کے بعد زکوٰۃ ہو گی۔ امام اہلسنت،مجدد دین وملت امام...