ضیائی دارلافتاء  

شوگر اور بلڈ پریشرہائی کی وجہ سے روزے چھوڑنے کا حکم؟

کیافرماتے ہیں علماء کہ ميرا  شوگر اور بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے جس کی وجہ سے روزہ رکھنا مشکل ہے ۔ اب آپ بتائیں میرے لئے شرعی حکم کیا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب اگر واقعی آپ کی طبیعت ایسی ہے  جیسا کہ آپ نے بیان کیا جس کی وجہ سے روزہ رکھنا مشکل ہو گیاہے اور نہ آئندہ کبھی طبیعت روزہ رکھنے کے قابل ہونے کی امید ہے تو پھر ہر روزہ کے  بدلے میں فدیہ یعنی ہر روزہ کے بدلے میں دونوں وقت ایک مسکین کو پیٹ بھر کر کھانا کھلانا یا صدقہ فطر کی م...

کیا مسلمہ عورت کافرہ عورت سے پردہ کرے؟

کیامسلمان عورت کا کافرہ عورت سے بھی پردہ کرنالازم ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:" شریعت کا تویہ حکم ہے کہ کافرہ عورت سے مسلمان عورت کو ایسا پردہ واجب ہے جیسا انہیں مرد سے، یعنی سرکے بالوں کاکوئی حصہ یا بازو یا کلائی یا گلے سے پاؤں کے گٹوں کے نیچے تک جسم کا کوئی حصہ مسلمان عورت کاکافرہ عورت کے ساتھ کھلاہونا جائزنہیں۔ درمختار وتنویرالابصار میں ہے: وَالذِّمِّيَّةُ كَالرَّجُلِ الْأَجْنَبِيِّ فِي الْأ...

حدیث کا حکم" جو مجھے صفر کے مہینے کی خوشخبری دے اسے جنت کی بشارت ہے"؟

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اگرکوئی شخص مجھے صفرکامہینہ شروع ہونے یاختم ہونے کی خبردے تومیں اس کوجنت کی خوشخبری دیتاہوں اس حدیث کے کونسے الفاظ درست ہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب اس روایت کے کوئی بھی الفاظ درست نہیں بلکہ یہ روایت موضوع ہے اوراس کی کوئی اصل نہیں ہے ۔  کشف الخفاء میں ہے: "« مَنْ بَشَّرَنِيْ بِخُرُوْجِ صَفَرٍ بَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ». قَاْلَ الْقَاْرِيْ: فِيْ الْمَوْضُوْعَاْتِ، تَبْعًا لِلصَّغَاْنِيْ: لَاْ أَ...

"اگر تو گھر سے جائیگی تو ہو جائیگی" بیوی کو یہ کہنے سے طلاق ہوگی؟

  عورت سے لڑائی جھگڑا چل رہا تھا عورت باربار طلاق کا مطالبہ کر رہی تھی اور اسکے گھر والے بھی، شوہر نے کہا تم نے کیا طلاق طلاق طلاق کا تماشہ بنا رکھا ہے، اس پر عورت نے کہا اب میں گھر جا رہی ہوں مجھے اب طلاق ہوگئی ہے۔ مرد نے کہا کہ ایسے نہیں ہوتی میں مفتی صاحب کو فون کرکے پوچھتا ہوں لیکن عورت نہ مانی تو مرد نے کہا اگر تو ناراض ہو کر گھر جائیگی تو ہوجائے گی۔ تو اب کیا اس سے طلاق ہوگئی ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب اگر سائل اپنے بیان  میں سچ...

تُف کا معنى

تف کا مطلب لعنت ہے؟ اگر کوئی گفتگو میں کسی کو بار بار کہے تف ہے تم پر اور اس سے لعنت مراد ہوگا یا اس کا مطلب افسوس مراد ہوگا؟ الجواب بعون الملك الوهاب اردو ادب کی مشہور اور معتمدکتاب" علمی اردو لغت" میں ہے: تُف:(1) تھوک، لعاب دہن۔(2) نفرت کا لفظ، لعنت، ملامت۔[علمی اردو لغت، تصنیف: وارث سرہندی ایم اے، نظر ثانی محمد احسن خان، صفحہ: 456، مطبوعہ: علمی کتاب خانہ اردو بازار لاہور]۔ لہذا  اگر کوئی شخص غصے یالڑائی میں تُف کہتا ہے اور اس سے مراد لعنت...

نماز میں رکوع ترک کیا تو اسے کیسے ادا کرے؟

السلام علیکم! جناب میرا سوال یہ ہے کہ اگر نماز میں رکوع رہ جائے تو اس کو کیسے ادا کریں کیونکہ رکوع تو فرض ہے، سجدہ جائے تو وہ تو اگلی رکعت یا جہاں یاد آئے تو وہاں کر کے سجدہ سہو کریں تو نماز ہوجائیگی لیکن رکوع رہ جائے  تو کیا طریقہ ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب کسی رکعت کے دو سجدوں میں سے اگر ایک سجدہ رہ جائے تو جس وقت یاد آئے کرلے اور سجدہ سہو کرے۔ اور اس چھوٹے ہوئے سجدے کو آخر میں بھی کرسکتا ہے پھر سجد سہو کرکے اپنی نماز مکمل کرے۔ اور اگر ک...

یہ روایت من گھڑت ہے"حضرت بلال نے اذان نہ دی تو فجر طلوع نہ ہوئی"

  کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس واقعہ کے بارے  میں جو حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں مشہو ر ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب اذان دیتے تو وہ "شین" کی ادائیگی صحیح نہیں اداکرتے تھے  توبعض لوگوں  نے اعتراض کیا اور حضورﷺ کو شکایت کی تو حضور ﷺ نے دوسرا مؤذن مقرر کر دیا ۔ تو جب حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے  اذان نہیں دی تو صبح بھی طلوع نہیں  ہوئی۔اگر اس واقعہ کی قرآن و حدیث میں کوئی حقیقت ہو تو برائے...

نماز کی قراءت میں آیت چھوڑنا؟

فرض نماز میں سورہ پڑھتے وقت درمیان کی آیت بھول کر آگے پڑھ لیا اور نماز مکمل کر لی تو کیا حکم ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب ایک آیت پر وقف کیا اور آگے جو آیت پڑھنی تھی وہ چھوڑ دی بلکہ کوئی اور آیت پڑھ دی تو اس سے نماز ہوجائیگی۔ اور اگر آیت پر وقف نہ کیا بلکہ اس آیت کے ساتھ  کوئی  دوسری آیت غلطی سے ملا دی تو   اس کی دو  صورتیں ہیں: (1): اگر معنی میں تبدیلی آئی تو نماز فاسد ہوجائیگی۔ جیساکہ (اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَم...

کتنی اور کون سی چیزوں پر زکوۃ فرض ہے؟

کتنی اورکونسی اشیاءپرزکوۃ فرض ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب صرف تین چیزوں پرزکوۃ فرض ہے۔ (1):ساڑھے سات تولے سونا (87.48 گرام)،ساڑھے باون تولے چاندی(612.36 گرام)۔(2): سونایاچاندی کی مذکورہ مقدار کے برابر مال تجارت۔(3): چرائی کے وہ جانور جو سال یا  سال  کا اکثر حصہ باہر سے چرتے ہوں۔ جب زکوۃکی تمام شرائط ان تینوں میں پائی جائیں تو زکٰوۃ فرض ہے۔ حوالہ: بہار شریعت، جلد1، حصہ5، صفحہ882، مکتبہ المدینہ کراچی۔...

کیا غسل کرنے کے بعد نماز کے لئے الگ وضو کرنا ضروری ہے ؟

میرا سوال یہ ہے کہ میں نے سنت کے مطابق  غسل کیا اور جب نماز کا ٹائم آیا تومیں نے  وضو نہیں کیا اورایسے ہی مسجد میں نماز ادا کرنے کیلئے چلا گیا میرے دوست نےکہا کہ نمازکےلئےالگ وضو  کرنا ضروری ہے، تو آپ یہ بتائیں کہ کیا  وضو کرنا ضروری ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب سنت کے مطابق غسل  کرنے سے وضو بھی ہوجاتا ہے۔ اگر وضو نہیں ٹوٹا تو نماز کے لئے نیا وضو کرنا ضروری نہیں ہے۔...