متفرقات  

حور عین کسی کا نام رکھنا کیسا؟

حورعین نام کا کیا مطلب؟ یہ نام رکھنا صحیح ہے؟ (سمیہ حنیف، گارڈن ویسٹ)الجواب بعون الملك الوهاب حورِعین کا معنی ہے" نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والی"قرآن مجید میں ہے "بِحُوۡرٍ عِیۡنٍ "(سورۃالدخان ،آیہ ۵۴) ترجمہ کنزالایمان :نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والیوں سے۔ اور حورِعین کسی لڑکی کا نام رکھنا درست ہے ،شرعا اس می کوئی قباہت نہیں ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم...

دو اہم سوال

السلام علیکم میرے دو سوال ہیں ، ایک تو قرآن میں منسوخ اور ناسخ آیتوں کے بارے میں کچھ لوگ باتیں کرتے ہیں ۔سورہ آل ِعمران آیت نمبر چودہ ،سورہ توبہ آیت نمبر چونتیس منسوخ ہیں یا بلکل ٹھیک ہیں عمل کرنے کے لئے فرض ہیں آج کے مسلمانوں کےلئے ۔ دوسرا سوال یہ ہیں قرآن کی روشنی میں سونا تا قیامت ایک قیمتی دھات کی طرح استعمال ہوگا اس دنیا میں ۔ الجواب بعون الملك الوهاب سورۃِ  آل ِعمران کی   آیت نمبر چودہ : زُیِّنَ لِلنَّاسِ ...

مبارک محافل کا کھانا شفا بخش ہے مضر نہیں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام سے سوال ہے کہ اگر کوئی شخص کسی مرض میں مبتلا ہے ڈاکٹرنے اسے کھانے پینے میں پرہیز بتایا ہوا ہے مگر اس شخص کا کہنا ہے کہ میں پرہیز عام حالات میں تو کرتا ہوں مگر جہاں کہیں میلاد شریف ، ختم شریف یا کوئی بھی دینی محفل ہو تو اس کا کھانا میں یہ سمجھ کر کھا لیتا ہوں کہ یہ با برکت محفل کا بابرکت کھانا ہے یہ ان شاء اللہ مجھے کوئی نقصان نہیں دیگا ۔ سوال یہ ہے اس شخص کا اس طرح کرنا کیا جائز ہے ، اس بد پرہیزی ...

بزنس اور رزق میں برکت واضافہ کی تسبیح اور عمل

سرالسلام علیکم و رحمۃ اللہ ،بزنس اور رزق میں برکت اور اضافے کے لیئےکوئی تسبیح یا عمل بتا دیں ؟جزاک اللہ خیرا۔محمد یوسف جمال ملتان، پاکستان ۔الجواب بعون الملك الوهاب آپ سب سے پہلے سو بار"یا لطیف "کااوّل و آخر تیں تیں بار درود شریف کے ساتھ وردکریں ،اس کےبعد سو بار  درود شریف  پڑھیں ،اور پھر آخر میں سو بار" سبحان الله و بحمده سبحان الله العظيم استغفراللہ ربی من کل ذنب واتواعلیہ"کااوّل و آخر تیں تیں بار درود شریف کے ساتھ ورد کریں ،اور ...

شبّ ِبراءت میں آتشبازی کا حکم

شبِ براءت مین مروّجہ آتشبازی(یعنی پٹاخے پھوڑنےاورپھلجھڑیا وغیرہ چھوڑنے) کا کیا حکم ہے ؟قاری محمد اکرم میانوالی ۔الجواب بعون الملك الوهاب شبِ براءت کی مروّجہ آتشبازی فضول خرچی ،حرام اور پوراپورا جرم ہے ۔اور اسی طرح آتش بازی کابنانا ،بیچنا اورخریدبھی شرعاًممنوع ہیں چنانچہ فتاوٰی رضویہ میں ہے: آتشبازی جس طرح شادیوں اور شب برأت میں رائج ہے بیشک حرام اور پوراجرم ہے کہ اس میں تضییع مال ہے۔ قرآن مجید میں ایسے لوگوں کو شیطان کے بھائی فرمایا۔ قال اﷲ ...

دعائے نصف شعبان

السلام علیکم :میرا سوال یہ کہ دعائےنصف شعبان کونسی ہے ؟اورکیا اس کی شریعت میں کوئی اصل ہے یا نہیں ؟عبد الحیی،کورنگی،کراچی ۔الجواب بعون الملك الوهاب دعائےنصف شعبان   کی اصل شریعت میں موجود ہے اور یہ دعاحضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اور مصنف ابن ابی شیبہ میں  ،باب :ماجا ء عن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ، رقم الحدیث :۳۰۱۴۵،ج :۱۰،ص :۳۳۱،پر  مذکورہے اوروہ دعائے نصف شعبان  درج ذیل ہے ۔ بِسم اللہِ الرَّحْم...

دنیا آخرت کی کھیتی ہے

دنیا آخرت کی کھیتی ہے ،یہ حدیث صحاح ستہ کی کون سی کتاب میں ہے ؟ محمد مدثر اشرف ،D-12کوثر ٹاؤن،ملیر کراچی ۔ الجواب بعون الملك الوهاب مذکورہ روایث ،حدیث کی کسی بھی مستند کتاب میں موجود نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی  اصل اورسند ہے بلکہ یہ ایسے ہی سن سنا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف منسوب کر دی گئی۔ چنانچہ اس روایت کے متعلق مختلف علماء کی آراءملاحظہ ہوں 1حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں  "مجھے یہ حدیث کہیں نہیں ملی )المغنی عن ...

تدفین میں تاخیر

السلام علیکم اگر کوئی شخص جمعرات کو فوت ہوا اور اس کو مغرب کے بعد دفن کیا جائےتاکہ جمعہ شروع ہو جائےتو کیا اُس کو بھی فتنہ قبر سے بچا لیا جائے گا اور اس سے قبر کے سوال و جواب نہیں ہونگے ؟؟؟ اور کیا فرماتے ہیں علماء اہلسنت کہ کیا ایک یا دو دن کا انتظار بھی کر سکتے ہیں دفن کرنے کیلیے تاکہ جمعہ کو دن دفن ہو سکے ؟؟؟ معتبر و مشہور کتب کے حوالہ جات سے جواب دیں. (محمد ذیشان کوثر) الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدیۃ الحق الصواب جب کسی کی موت کا یقین ہو...

مشترکہ گاڑی کی مین ٹیننس کے اخراجات کس پر لازم ہوں گے ؟

ہم نے شرکت پر ایک گاڑی استعمال کے لیے لی ہے ، اس کے حادثے کی صورت میں یا ویسے ہی کوئی خرابی ہو گئی تو اس کی مینٹیننس کے اخراجات کس پر لازم ہوں گے ؟ اس وقت جس کی باری ہے اور وہ استعمال کر رہا ہے، اس پر یا سب پر بحصہ مساوی؟الجواب بعون الملك الوهاب جس کی باری ہے اگراس کی طرف سے گاڑی کے استعمال میں تعدی (یعنی بے جا اور غلط استعمال )نہ  ہو تو مین ٹیننس کے اخراجات سبپربحصہ مساوی ہونگے۔اوراگرتعدی (یعنی بے جا اور غلط استعمال )  ہو توپھر اخراجات...

ایک بوڑھیا جو کوڑا پہینکتی تھی

ایک بوڑھی عورت نبی کریم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم پر روزانہ کوڑا پینکتی تھی کیا یہ واقعہ درست ہے یا نہیں ؟ الجواب بعون الوھّا ب اللھمّ ھدایۃ الحق و الصواب یہ ایک من گھڑت واقعہ ہےجو حدیث کی کسی معتبر کتاب  حتیٰ کہ کسی معروف مراجع اور مصادرمیں نہیں ملتا،  بلکہ کسی ضعیف روایت میں بھی اس طرح کا کوئی واقعہ مذکور نہیں ہے۔اورغور کرنے کی بات ہے کہ کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی عورت روزنہ  یہ حرکت کرے اور صحابہ کرام خاموش رہیں؟ اللہ کے نبی صلی...