پسندیدہ فتوی  

بی سی میں جمع رقم پر زکوۃ کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ  مفتیان دینِ متین! میرا سوال یہ ہے کہ ہم کچھ لوگ گھروں میں کمیٹی ڈالتے ہیں تو اس کمیٹی والی رقم میں کب اور کس رقم پر زکوٰۃ واجب ہو گی جبکہ وہ کمیٹی نکلی نہیں ہے۔ الجواب بعون الملك الوهاب جتنی رقم کمیٹی میں جمع کروادی ہے اگر نصاب جتنی ہے یا دوسرے  مال کے ساتھ مل کر نصاب تک پہنچ جاتی ہے تو اس پر سال پورا ہونے پر زکوٰۃ فرض ہو جائے گی اور شرائط پائے جانے پر سال بسال واجب ہوتی رہے گی۔ مگر واجب الادا اس وقت ہے جب وصول ...

بی سی کھلنے پر بقیہ رقم قرضہ ہے

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں صاحبِ نصاب ہوں اور میں نے ایک جگہ بی سی ڈالی ہو ئی ہے اور اتفاق سے میری بی سی نکل آئی ہے اور میں مکمل رقم Receiveکر چکا ہوں۔ اور میں نے باقی  مزیدبی سی کی رقم بھی جمع کروانی ہے۔ تو کیا اس باقی رقم (جو بی سی کی دینی ہے)پر زکوٰۃ ہو گی یا نہیں؟ اور کیا باقی اقساط منہا ہوں گی یا نہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب بی سی کی جتنی قسطیں باقی ہیں وہ مِنہا(جدا)  کرکے بقیہ رقم  اگر نصاب کی مق...

کس پراپرٹی پر زکوٰۃ ہے اور کس پر نہیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ!میرا سوال یہ ہے کہ کونسی پراپرٹی پر زکوۃ ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب زکوٰۃ صرف تین طرح کی چیزوں پرہے:(۱)سونا،چاندی(۲)چرائی پر چھوٹے جانور(۳)تجارت کا مال۔ باقی کسی چیز پر نہیں۔ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں:"زکوٰۃ صرف تین چیزوں پر ہے:سونا،چاندی،کیسے ہی ہوں پہننے کے ہوں یا برتنے کے یا رکھنے کے،سکہ ہو ورق،دوسرے چرائی پر چھوٹے جانور،تیسرے تجارت کا مال،باقی کسی چیز پر نہیں۔"[فتاوٰی رضویہ...

پرائز بانڈز کی زکوٰۃ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ مفتیان صاحبان! میرا سوال یہ ہے کہ پرائز بانڈز  کی زکوٰۃ کا کیا طریقہ کار ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب جس طرح روپوں کی زکوٰۃ ادا کی جاتی ہے اسی طرح پرائز بانڈز کی زکوٰۃ ادا کی جائےگی کہ اگر  پرائز بونڈ نصاب کی مقدار کو پہنچتے ہیں اور سال بھی گزر چکا ہےتو کل رقم کا اڑھائی فیصد زکوۃ  ہے۔...

گِروی رکھی چیز زکوٰۃ نہیں

السلام علیکم  مفتی صاحب! میں نے تقریباً 11 تولے سونا گروی رکھا ہے تو کیا اس پر زکوۃ واجب ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب جو مال گروی(رہن) رکھا گیا ہو اس پر زکوۃ واجب نہیں ہے۔ چنانچہ صدرا لشریعہ بد رالطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:"شے مرہون(یعنی گروی)کی زکوٰۃ نہ مرتہن (گروی رکھنے والا)پر ہے نہ راہن(گروی رکھوانے والا)پر ،مرتہن تو مالک ہی نہیں اور راہن کی ملک تام نہیں کہ اس کے قبضے میں نہیں اور بعد رہن کے چھران...

شئیرز پر زکوٰۃ کا حکم؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ مفتیان صاحبان! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں میرےے پاسEngro Fertilizer Plantکے شئیرز ہیں جن کو میں نے بیچنے اور انویسٹ کی نیت سے خریدا تھا ان کی زکوٰۃ کس طرح ادا ہو گی؟ الجواب بعون الملك الوهاب کمپنی کے مال  میں جس قدر آپ کا حصہ ہے اس مال کی موجودہ قیمت پر زکوٰۃ لازم ہو گی۔ امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ شئیرز کی زکوٰۃ کے متعلق فرماتے ہیں:"حصص کی قیمت شرعاً کوئی چیز نہیں بلکہ اصل کے روپے جتنے اس کے ک...

گھر خریدنے کیلئے جمع شدہ رقم پر زکوۃ کا حکم؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس رقم کے بارے میں جو ہم دونوں(میاں،بیوی)نے گھر بنوانے کے جمع کر رکھی ۔اور وہ 30,000پونڈ ہیں۔اس پر کتنی زکوٰۃ ہوگی ۔ الجواب بعون الملك الوهاب مکان کے لئے جمع شدہ  رقم حاجتِ اصلیہ میں شمار نہیں ہو گی۔لہذا اگر اس رقم پر سال بھی گذر چکا ہے تو وہ رقم جس کی ملکیت ہے اس کو اپنی رقم کا  ڈھائی فیصدزکوٰۃ ادا کرنا ضروری ہے ۔...

حيض ونفاس میں ذکروتسبیح کا حکم؟

کیافرماتے ہیں علماء دین  کہ ایام حیض ونفاس میں قرآن یا ذکرواذکار یا آیت الکرسی پڑھنے  جائز ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب قرآن پاک کی وہ آیات جوذکروثناء اوردعاء پرمشتمل ہوں ان کوبنیت ذکرودعاحالت ناپاکی میں پڑھناجائزہے اسی طرح اسماء الٰہی، وظائف، 6کلمے پڑھنا اور مسنون ماثور دعائیں پڑھنا جائزہے لیکن بہتر یہ ہے کہ با وضو یا کلی کر کے پڑھے جائیں۔ امام اہل سنت امام احمد رضا خا ن رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں:" قرآن عظیم کی وہ آیات جو ذکر وثناء ...