پسندیدہ فتوی  

ڈراموں اور فلموں میں نکاح اور طلاق كا حكم؟

كيا فرماتے ہیں علماء کہ ايك لڑکے نے غیر شادی شدہ لڑکی سے ڈرامے میں نکاح کیا اور ارادہ  محض ڈرامے  میں کردار ادا کرنے کا تھا حقیقی نکاح کا ارادہ نہیں تھا، اسی طرح اگر ایک شخص اپنی حقیقی بیوی کو محض ڈرامے کا کردار ادا کرنے کیلئے طلاق دیتا ہے تو کیا  نکاح اور طلاق ہوجائیگی؟ الجواب بعون الملك الوهاب ڈراموں میں غیر شادی شدہ عورت سے نکاح کیا تو نکاح منعقدہوجائیگا اور  شرعاً  عورت مرد کی بیوی قرارپائیگی۔ اسی  طرح اگر اپنی ب...

انجکشن سے خون نکلوانے سے وضو اور غسل کا حکم؟

كيا فرماتے ہیں علماء کہ اگر کسی نے خون ٹیسٹ یا شوگر ٹیسٹ  کیلئے اپنا خون نکلوایا جیسا کہ اس کا مشہور طریقہ ہےیا سوئی کے ذریعے نکلوایا  تو کیا  اس سے وضو ٹوٹ جایئگا؟ الجواب بعون الملك الوهاب انجیکشن یا سوئی کے ذریعے اتنا خون نکلا کہ جس میں بہنے کی قوت تھی   تو اس سے وضو ٹوٹ جائیگا۔ اور اتنی قلیل مقدار میں نکلا کہ فقط جسم پر ظاہر ہوا بہہ نہیں سکتا  تھا تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔ شیخ الاسلام والمسلمین امام احمد رضا خاں ...

قربانی کی کھال مسجد کی تعمیر کیلئے دینے کا حکم؟

کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ قربانی کی کھال کی رقم مسجد کی تعمیر پر خرچ کی جاسکتی ہے یانہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب قربانی کی کھال كو مسجدکی تعمیراور دیگر ہر نیک اور جائز کام میں خرچ کیا جاسکتا ہے اورمسجد کی تعمیر یا مسجد کے دیگر اخراجات بھی نیک کا م ہیں ان میں بھی بغیر حیلہ کے لگانا جائز ہے۔ فتاوی عالمگیری میں ہے: " يَتَصَدَّقُ بِجِلْدِهَا أَوْ يَعْمَلُ مِنْهُ نَحْوَ غِرْبَالٍ وَجِرَابٍ" .   ترجمہ: قربانی کے جانو...

ٹیکسٹ میسج کے ذریعے طلاق دینا

اگرکسی نے اپنی بیوی کو میسج کے ذریعے طلاق دی تو کیا حکم ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب میسج کے ذریعے طلاق واقع ہو جاتی ہے۔کیونکہ میسج تحریر کی طرح ہے۔ الاشباہ  والنظائر میں ہے: " الْكِتَاْبُ كَالْخِطَاْبِ".  ترجمہ: تحریرخطاب کی طرح ہے۔ [الاشباہ والنظائر, صفحہ: 292,  دار الكتب العلميہ بیروت لبنان]۔...

اسکائیپ اور فون پر نکاح کا حکم؟

کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اسکائیپ یا فون پر نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب اسکائیپ یا فون پر نکاح کرنے سے شرعاً نکاح منعقد نہیں ہوتا اس لئے کہ انعقادنکاح کے لئے ایک شرط یہ بھی ہے کہ لڑکالڑکی یا ان کے وکیل اورنکاح کے گواہان ایک ہی مجلس میں ہوں۔ درمختار میں ہے: " وَمِنْ شَرَائِطِ الْإِيجَابِ وَالْقَبُولِ: اتِّحَادُ الْمَجْلِسِ".  ترجمہ: نکاح کے درست ہونے کی شرائط میں یہ بھی ہے کہ(ایجاب وقبول کی) مجل...

قسطوں کے کاروبار کا حکم؟

ایک شخص نقد کوئی چیز بیچتا ہے تو کم میں اور ادھار یا قسطوں میں زیادہ پیسے لیتا ہے تو کیا سود نہیں ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب یہ  خرید وفروخت جائز ہے۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے:" کوئی بھی سامان اس طرح بیچنا کہ اگر نقد قیمت فوراً ادا کرے تو تین سو قیمت لے اور اگر ادھار سامان کوئی لے تو اس سے تین سو پچاس روپیہ اسی سامان کی قیمت لے ۔یہ شریعت میں جائز ہے سود نہیں ہے نقد اور ادھار کا الگ الگ بھاؤ رکھنا شریعت میں جائز ہے ۔مگر ضروری ہے کہ سامان بیچ...

ماہ رمضان کے آخری جمعہ کوتمام نمازوں کی قضاء ختم کرنے کا حکم؟

کیافرماتے ہیں اس مسئلہ کے بارے میں کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو زندگی میں ایک دفعہ قضاء عمری نماز ادا کرنے سے گذشتہ زندگی کی تمام اول قضاء نمازیں ادا کر لی جائیں تو کیا گناہ تو نہیں ہو گا؟ الجواب بعون الملك الوهاب قضائے عمری کامذکورہ طریقہ محض باطل وجہالت وبدعت ہے اس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے۔ امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ الرحمہ اس طرح کے ا یک سوال کے جواب میں فرماتے  ہیں:" ایں طریقہ کہ بہر تکفیر صلوات فائتہ احداث کردہ اند بدعت ...

قبروں کو مسمار کرانا

کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جگہ کی کمی کی وجہ سے قبروں  پر بلڈوز کرانا کیسا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب بلڈوز لگوانا کسی طرح جائز نہیں,  مُردہ دفن ہونے کے بعد بلا عذرشرعی قبر کھولنا حرام ہے اور قبر پر بیٹھنا بھی حرام ہے اور جس اشیاء سے زندہ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے مُردوں کو بھی ان سے تکلیف ہوتی ہے۔ امام اہلسنت امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن صحیح مسلم شریف کے حوالے سے لکھتے ہیں:" عمروبن العاص رضی اللہ تعالی عنہ سے ...

ناخن پالش کی حالت میں وضو کا حکم؟

كيا فرماتے ہیں علماء کہ ناخن پالش لگی ہے اور وضو کیا تو وضو ہوجائیگا؟ الجواب بعون الملك الوهاب  ناخن  پالش جسامت والی چیزہے کہ جس کے نیچے اعضاء تک  پانی نہیں پہنچتا،تو جس وقت وضویاغسل كيا جائے تواسے اتارکروضواورغسل کیا جائے۔ پالش کے ہوتے ہوئے وضو اور غسل نہیں ہوگا۔ حکیم الامت مفتی احمدیارخان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:" آج کل( عورتوں میں )ناخن پر پالش لگانے کا رواج ہے مگر پالش میں جسامت ہوتی ہے اس لئے اگر ناخنوں پر لگی ہوگی ...

قرض میں دی گئی رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟

السلام علیکم مفتی صاحب!میرا سول آپ سے یہ ہے کہ ایک صاحب نے اپنے رشتہ داروں میں تقریبا ًآٹھ لاکھ روپے کی خطیر رقم قرض دی ہوئی ہے۔اور ابھی تک واپس نہیں لیے ہیں۔جب ان کے حالات کچھ بہتر ہوں گے تو واپس کریں گے تو اس رقم کی زکوٰۃکی ادائیگی کی کیا صورت بنے گی۔ الجواب بعون الملك الوهاب آپ پر اس قرض کی رقم کی زکوٰۃ واجب ہو گی مگر اس کی ادائیگی اس وقت واجب ہو گی جب مقدار نصاب سے کم از کم پانچوں حصہ آپ کو موصول ہو جائے،جب پانچواں حصہ وصول ہو جائے گا تو ...