پسندیدہ فتوی  

جس پر زکوۃ فرض نہیں کیا اس کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟

ایک شخص ہے اس کےپاس نہ مال تجارت ہےنہ سوناچاندی ہےلیکن کھاتاپیتااچھاہے اور گھرکے مال واسباب بھی کثیر  اور وافر مقدار میں موجود ہیں تو کیا اٍس کوزکٰوۃدینا جائز ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب جس شخص کےپاس  حاجت اصلیہ سے زائد اتناسامان  موجود ہو   جو نصاب کوپہنچ جائے تو وہ شخص صاحب نصاب ہے اور ایسے شخص کوزکٰوۃنہیں دےسکتے ۔[بہارشریعت، جلد 1،  حصہ: 5، صفحہ928،مکتبۃالمدینۃکراچی]۔ مثلاً ایک شخص کےپاس الگ سےپلاٹ موجود ہےیا دو ...

کیا مال حرام پر زکوۃ ہے؟

ایک شخص کےپاس تقریباً 2 لاکھ روپے خالص سود کےہیں تو کیا اس پرزکوۃہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب مال حرام پرزکوۃنہیں ہے۔ شیخ الاسلام والمسلمین  امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ نےفرمایا:سود ورشوت او راسی قسم کے حرام وخبیث مال پرزکوٰۃنہیں کہ جن جن سےلیاہےاگروہ لوگ معلوم ہیں تو انھیں واپس دینا واجب ہے۔ اور اگر معلوم نہ رہے تو کل کا تصدق کرنا واجب ہے۔ چالیسواں حصہ دینےسےوہ مال کیاپاک ہوسکتاہے جس کےباقی انتالیس حصےبھی ناپاک ہیں۔[فتاوى رضویہ، جلد 19،صف...

گھر خریدا نیت یہ کی کہ نفع ملا تو بیچ دے گا تو زکوۃ واجب ہے؟

ایک شخص نے اپنی رہائش کے علاوہ ایک اور  گھر اس لئے خریدا کہ اگر اس کو نفع ملے گا تو وہ اس کو بیچ دے گا تو کیا یہ مال تجارت میں شمار ہوگا اور کیا اس پر زکوۃ ہوگی؟ الجواب بعون الملك الوهاب ایسے شخص پر زکوۃ واجب نہیں ہے کیونکہ یہ گھر مالِ تجارت میں شمار نہیں ہوگا۔ درمختار میں ہے: "ولو نوی التجارۃ بعد العقد او اشتریٰ شیئا للقنیۃ ناویاً انہ ان وجد ربحا باعہ لا زکاۃ علیہ" یعنی اگر وہ عقد کے بعد نیت تجارت کرے یا کوئی چیز رکھنے کے لئے خریدے اس نیت...

سونے اور چاندی کا نصاب وزن سے دیکھا جائے گا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام کہ میرے پاس  ایک سونے کی چین اور لاکٹ ہے جس کی قیمت گیارہ ہزار روپے ہے۔کیا مجھ پر زکوٰۃواجب ہے؟اگر ہے تو کتنی زکوٰہ ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب سونے اور چاندی کی زکوۃ میں وزن کا اعتبار ہوگا۔ یعنی سونا ساڑھے سات تولے(87.48 گرام)۔ اور چاندی ساڑھے باون تولے (612.36 گرام)۔  اگر کسی  کے پاس  اتنے وزن کا سونا یا  چاندی ہے تو اس پر زکوۃ ہے۔ لہذا اگر آپ کے سونے کی چین اور لاکٹ  کا وزن ساڑھے سات ت...

زکوۃ ادا کرتے وقت زبان سے کہنا ضروری نہیں ہے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! میرا سوال یہ ہے کہ جب زکوٰۃ دی جائے اور جس کو دی جائے اس کو یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ زکوٰۃ کی رقم ہے یا اسے نہ بتایا جائے؟ الجواب بعون الملك الوهاب مستحق کو زکوۃ دیتے وقت زبان سے اسے بتانا ضروری نہیں ہے،  بلکہ دل میں زکوٰۃ کی نیت کافی ہے۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے: "ومن اعطٰی مسکینادراھم  وسمّاھا ھبۃ او قرضا ونوٰی الزکاۃ فانھا تجزیۃ وھو الاصح". ترجمہ:اگر کسی نے مسکین کو درہم بطور زکوٰۃ دیئے اور کہا کہ یہ ...

روزے کی حالت میں اگر بتّی سلگانا؟

کیا فرماتے ہیں علماء دین کہ جہاں روزے دار بیٹھے ہوں وہاں اگر بتّی سلگانا جائز ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب اگر بتّی سلگانا جائز ہے، لیکن اگر بتّی سلگا کر اسے  جان بوجھ کر ناک کے قریب لے جاکر اس کا دھواں  کھینچا تو دھواں اندر جانے کی وجہ سے روزہ فاسد ہوجائیگا اور قضاء لازم ہوگی۔...

نکاح نامہ پھاڑ کر کہا:" اب قصہ ہی ختم کردیا" تو نکاح کا حكم؟

کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے لڑائی کے دوران اپنا نکاح نامہ پھاڑ دیا اور کہا کہ" اب قصہ ہی ختم کر دیا میں نے" عرض یہ ہے کہ اس صورت میں طلاق ہو گئی یانہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب ان الفاظ كا تعلق طلاق بائن سے لہذا  اگر اس سے طلاق کی نیت کی تھی تو ایک طلاق بائن واقع ہوگئی، اوراگراس وقت طلاق کی نیت نہیں تھی تو قسم کے ساتھ اس کی بات مانی جائے گی اور اگر جھوٹی قسم کھائی تو  جب تک ساتھ رہیں گے حرام ...

"مالِ نصاب حاجتِ اصلیہ سے فارغ ہونے" سے کیا مراد ہے؟

کون کونسی اشیاء حاجت اصلیہ میں ہیں اورکونسی زائد ہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب حاجت اصلیہ یعنی جس کی طرف زندگی بسر کرنے میں آدمی کوضرورت ہے اس میں زکوٰۃ واجب نہیں، جیسے لباس، گھرکاسازوسامان، مکان،سواری کی چیزیں، استعمال کےہتھیار، عالم کیلئےذاتی استعمال کی علمی کتب، پیشہ ورانہ آلات(جیسےڈاکٹرکی سرجری کے آلات وغیرہ، کارخانےیاورکشاپس کی مشینیں جو زیر استعمال ہوں)وغیرہ۔[مأخوذ از: بہارشریعت، جلد 1،  حصہ: 5، صفحہ 880، 881،  مکتبۃالمدینۃکراچی]۔...

روزے کی حالت میں وکس لگانا؟

بعض اوقات نزلہ زکام ہوتا ہے توناک میں وِکس لگاتے ہیں کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب وِکس ایک قسم کا کیمیکل ہوتا ہے اسے جب ناک  میں لگاتے ہیں تو کیمیکل کے اجزاء حلق کے راستے اندر جاتے ہیں، تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔...

روزے میں ان ہیلر کا استعمال کرنا کیسا؟

کیا روزے کی حالت میں ان ہیلر استعمال کرسکتے ہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب ان ہیلر کے ذریعے ایسے کیمیکلز مریض کے پھیپھڑوں میں جاتے ہیں جن کی بناء پر اس کے پھیپڑے کھل جاتے ہیں، تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔ فتاوى بریلی شریف میں ہے:" روزے کی حالت میں ان ہیلر کا استعمال ممنوع ہے اور بے شک اس کی وجہ سے روزہ فاسد ہو جائیگا"۔[فتاوى بریلی شریف ، صفحہ255،  اکبر بک سیلرز  لاہور]۔...