جہیز کی خاطر بنائے گئے سامان پر زکوٰۃ؟
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس سامان کے بارے میں کہ جو جہیز کے لئے جمع کیا گیا نہ کہ سونا، چاندی اور وہ سامان چاندی کے نصاب کو پہنچ گیا ہو اور پورا سال بھر استعمال بھی نہیں ہوا ۔ تو کیا اس پر زکوٰۃ ہو گی یا نہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب سامان اگرچہ بقدرِ نصاب ہو، اگرچہ اس پر سال گزر جائے زکوۃ اس پر واجب نہیں ہے۔ چنانچہ صدر الشریعہ فرماتے ہیں:"سونے چاندی میں مطلقاً زکوٰۃ واجب ہےجب کہ بقدرِنصاب ہوں اگرچہ دفن کر ...