پانچ وقت کی فرض نمازوں کا مکمل تفصیلی طریقہ
السلام علیکم پانچ وقت کی فرض نماز کا مکمل طریقہ تفصیل سے ارشاد فرمادیں ؟ جزاک اللہ خیراً۔ (شہریار ،بلوچ،حیدرآباد) الجواب بعون الملك الوهاب پانچ وقت کی فرض نماز پڑھنے کا مکمل سنت طریقہ یہ ہے کہ اگر غسل فرض ہو تو شرعی طریقہ سے غسل کر کے ورنہ اچھی طرح وضو کرکے قبلہ رخ دونوں پاؤں کے پنجوں کے درمیاں چار انگل کا فاصلہ رکھ کر کھڑے ہوں اور دونوں ہاتھ کانوں تک لے جائیں کہ انگوٹھے کان کی لَو سے چُھو جائیں اور انگلیاں نہ ملی ہوئی ر...