ماہ رمضان کے آخری جمعہ کوتمام نمازوں کی قضاء ختم کرنے کا حکم؟
کیافرماتے ہیں اس مسئلہ کے بارے میں کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو زندگی میں ایک دفعہ قضاء عمری نماز ادا کرنے سے گذشتہ زندگی کی تمام اول قضاء نمازیں ادا کر لی جائیں تو کیا گناہ تو نہیں ہو گا؟ الجواب بعون الملك الوهاب قضائے عمری کامذکورہ طریقہ محض باطل وجہالت وبدعت ہے اس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے۔ امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ الرحمہ اس طرح کے ا یک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:" ایں طریقہ کہ بہر تکفیر صلوات فائتہ احداث کردہ اند بدعت ...