دونوں عالم کے تم ہو اجالی
دونوں عالم کے تم ہو اجالی، دولہا ہریالے گنبد والی
عام کردی ہے شانِ جمالی،دولہا ہریالے گنبد کے والی
...دونوں عالم کے تم ہو اجالی، دولہا ہریالے گنبد والی
عام کردی ہے شانِ جمالی،دولہا ہریالے گنبد کے والی
...طفیلِ سرورِ عالَم ہُوا سارا جہاں پیدا
زمین و آسماں پیدا، مکین پیدا، مکاں پیدا
...
خاتم الانبیا ہوئے پیدا
مجتبیٰ، مصطفیٰ ہوئے پیدا
...
ہو ئے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ صَلِّ عَلٰی پیدا
ہوئے حضرت رسول اللہ احمد مجتبیٰ پیدا
...
جنابِ فخرِ عالم سیّدِ سرور ہوئے پیدا
شفیعِ درد منداں، شافعِ محشر ہوئے پیدا
...
واہ کیا جلوۂ اعجاز تھا آنا جانا
شبِ اِسرا میں عجب ناز تھا جانا آنا
...
سر کے بل چاہیے، اے اہلِ ولا یاں آنا
الفتِ رحمتِ عالم میں ذرا یاں آنا
...
آنکھوں میں تصور ہے مدینے کی زمیں کا
پھولا ہے چمن پیشِ نظر خلدِ بریں کا
...
چمن خُلدِ بریں کا عکس ہے روئے محمدﷺ کا
لقب ہے جنّت الماوا سیر کوئے محمدﷺ کا
...
یہ گلستانِ تمامی ظہورِ کثرت کا
خدائے پاک کی شمّہ ہے ایک صنعت کا
...