مولانا عبدالمجید ساند
مولانا حاجی عبدالمجید بن ولی محمد ساند ۱۳۳۸ھ؍ ۱۹۱۹ء کو تھر پار کر کے گوٹھ واگھی جی دیرہ ( تحصیل نگر پار کر ) میں تولد ہوئے ۔ ایک سال کی عمر کو پہنچے تو شفیق والد ماجد کا سایہ سر سے اٹھ گیا ۔ پرورش والدہ ماجدہ اور چچا وغیرہ کے زیر سایہ ہوئی۔ تعلیم و تربیت: تعلیم قرآن مجید کیلئے والدہ نے اپنے ہی گوٹھ میں مائی مراد خاتون کے پاس بٹھایا۔ وہیں پر قرآن مجید ناظرہ مکمل کیا اور کتاب ابو الحسن سندھی پڑھی ۔ گوٹھ بھ شریف ( ضلع تھر پار کر ) میں میاں ...