مولانا سید محمد مرغوب اختر الحامدی
نامور نعتیہ شاعر اختر الحامدی بن سید محمد ایوب مرحوم کی پیدائش ۱۴ شعبان المعظم ۱۳۴۰ھ/ ۱۹۲۱ء بروز جمعۃ المبارک اپنے ننہال جودھپور (مارواڑ ) میںہوئی۔ موصوف کا تاریخی نام ’’محمد مرغوب‘‘ (۱۹۴۰ھ) ہے۔ آپ] کے والد محترم کی طرف سے مودودی النسب سید اور مادری سلسلہ سے جیلانی سید ہیں۔ موصوف کے جد اعلیٰ، حضرت خواجہ سید قطب الدین محمد مودود چشتی علیہ الرحمۃ ہیں۔ حضرت خواجہ کی نسل سے ایک بزرگ خواجہ محمد خضر علیہ الرحمۃ سلط...