علمائے اسلام  

مولانا محمد صالح گلال

  مولانا محمد صالح بن محمد یوسف گلال گوٹھ ماڈو ( تحصیل خیر پور ناتھن شاہ ضلع دادو ) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت : گوٹھ ملک ضلع دادو کے مدرسہ میں درس نظامی مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ درس و تدریس : بعد فراغت اپنے آبائی گوٹھ ماڈو میں مدرسہ قائم کر کے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔ جہالت کے اندھیرے میں علم کی روشنی کے دیئے روشن کئے۔ اس طرح دیئے سے دیا روشن ہوتا چلا گیا دیہات اور پسگر دائی میں علم کی روشنی پھیلتی چلی گئی ۔ تلامذہ :  مولانا م...

مولانا حافظ محمد اسحاق نقشبندی

  حضرت مولانا حافظ محمد اسحاق بن ۔۔۔۔۔۔۔۱۹۱۷ء کو دہلی (انڈیا) کے مشہور محلہ پہاڑ گنج میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: آپ نے دہلی ہی سے تعلیم کا آغاز فرمایا سب سے پہلے قرآن حکیم حفظ کیا اس کے بعد حضرت مولانا قاضی زین العابدین دہلوی سے درس نظامی کی تکمیل کی۔ اپنے استاد کے چہیتے شاگرد تھے۔ بیعت : آجپ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں حضرت مولانا قاضی زین العابدین دہلوی ثم کراچی سے دست بیعت ہوئے۔ شادی و اولاد: ایک شادی کی جس سے اولاد نہیں ہوئی ۔ بیوی ہم...

مولانا محمد اسحاق کھونھارو

  مولانا محمد اسحاق بن علامہ حافظ تاج محمد کھونھارو ۱۳۰۶ھ کو گوٹھ کڑیو غلام اللہ تحصیل خیر پور نا تھن شاہ ضلع دادو میں تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت: قرآن مجید ناظرہ اور فارسی کی تعلیم اپنے والد ماجد مولانا تاج محمد سے حاصل کی۔ اس کے بعد گوٹھ ماڈو میں مولانا محمد صالح گلال کے پاس ، اس کے بعد گوٹھ بانھوں لاکھیر میں مولانا الہی بخش کے پاس ، اس کے بعد گوٹھ رضا محمد ڈیرو میں مولانا عبدالکریم ڈیر وی ، اس کے بعد گوٹھ بہاول پور تحصیل جو ہی میں مولانا ...

مولانا محمد و سایاالخطیب

  مولانا محمد وسایا بن غلام محمد ۴ صفر المظفر ۱۳۶۰ھ بمطابق ۳ مارچ  ۱۹۴۱ء بروز پیر صوبہ پنجاب ضلع میانوالی کے گوٹھ موسیٰ خیل کے محلہ غورنیاں میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: آپ نے ۱۹۵۸ء میں آبائی گوٹھ موسیٰ خیل میں مڈل اینگلو نیکر فائنل کا امتحان سیکنڈ ڈویژن میں میانوالی میں پاس کیا۔ آبائی گائوں پھر میانوالی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد مدرسہ انوار العلوم ملتان میں داخلہ لیا ۲۸ ستمبر ۱۹۶۹ء کو فارغ التحصیل ہوئے اور شیخ الحدیث علامہ...

مولانا محمد عالم ابڑو

  بقیۃ السلف حجۃ الخلف مولانا فقیر ابو الغنی محمد عالم بن فقیر محمد ابڑو گوٹھ ملا ابڑا اسٹیشن مشوری شریف ضلع لاڑکانہ میں ۱۸۸۹ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت : مدرسہ عربیہ دارالفیض سونہ جتوئی ( ضلع لاڑکانہ ) میں داخل ہوئے اور سرتاج الفقہاء حضرت علامہ مفتی ابو الفیض غلام عمر جتوئی قادری قدس سرہ الاقدس سے علوم عقلیہ و نقلیہ میں تکمیل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ بیعت : شیخ المشائخ حضرت خواجہ محمد عمر ؒ درگاہ چشمہ شریف ( ضلع کوئٹہ ) سے سلسلہ نقشبندیہ ...

عارف کامل حضرت مولانا محمد ابراہیم سر حدی

  استاد العلماء ، مرد حق آگاہ ، حضرت مولانا محمد ابراہیم بھیو گوٹھ پرانی سرحد ( تحصیل گھوٹکی) میں تولد ہوئے۔ والد انتقال کر چکے تھے۔ سر پر صرف والدہ کا سایہ تھا، غریبی ، مسکینی کے سبب والدہ اپنے بیٹے سے بچپن میں چروا ہے کا کام لیتی تھیں ۔ ایک بارحضرت حافظ محمد سلیمان بھیو ( جن کی ان دنوں سرحد میں دینی درسگاہ تھی) نے حضرت مولانا محمد ابراہیم کی صورت مبارک دیکھ کر آپ کی والدہ ماجدہ سے فرمایا: ’’چروا ہے کا کام اس بچے کی شان کے لائ...

مولانا سید معشوق حسین ’’اطہر ‘‘

  مولانا سید معشوق حسین بن سید امراوٗ علی ۱۰، شعبان المعظم ۱۲۹۰ھ بمطابق ۳، اکتوبر ۱۸۷۳ء کو بمقام پاپو ڑضلع میرٹھ ( یوپی ، بھارت) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے جدا مجد حضرت سید ثناء ؒ عابد شب زندہ دار اور زاہدو پرہیز گار بزرگ تھے۔ انہیں کی نسبت سے آپ کا خاندان ’’ثنائی ‘‘ مشہور ہے۔ آپ جب بارہ سال کی عمر کو پہنچے تو والد ماجد وفات پا گئے تو بڑے بھا ئی سید اشفاق حسین نے پدرانہ شعفقت کے ساتھ آپ کی تعلیم و تربیت اپنے ذمہ لے لی ۔...

مولانا پیر محمد ابراہیم جان سر ہندی

  حضرت مولانا پیر محمد ابراہیم جان سر ہندی بن حضرت پیر محمد اسماعیل روشن بن حضر ت پیر حکیم محمد حسین بن خواجہ عبدالرحمن جان سر ہندی مجددی فاروقی رمضان المبارک ۱۳۳۴ھ؍ ۱۹۱۶ء بروز دو شنبہ تولد ہوئے۔ نام محمد عرف ابراہیم تخلص ’’خلیل ‘‘ اور کنیت ابو العلاء ہے۔علوم ظاہری و باطنی کے جامع ، عالم باعمل عابد و زاہد تھے زندگی بھر گلزار خلیل تحصیل سامارو( ضلع عمر کوٹ ، سندھ) میں مجددی اور سر ہندی مسند رشد و ہدایت پر جلوہ فرماتے ر...

مولانا محمد عاقل ’’ عاقلی‘‘

  مولانا محمد عاقل بن آخوند اللہ ڈنہ سومرو گوٹھ عاقل تحصیل لاڑکانہ میں ۵، ستمبر ۱۸۵۱ ( لاڑکانہ ماضی و حال ص ۱۲۹) تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی۔ اس کے بعد مولانا نبی بخش عباسی سے تعلیم حاصل کی اور مزید اعلیٰ تعلیم اس وقت کی نامور و عظیم دینی درسگاہ ’’جامعہ صدیقیہ ‘‘ شہداد کوٹ ( ضلع لاڑکانہ ) سے حاصل کی ۔ دوران تعلیم استاد العلماء غوث الزمان علامہ مفتی خواجہ غلام صدیق شہداد کوٹی قدس سرہ کے علاو...

مولانا سید محمد چھٹل شاہ لکیاری

  حضرت سید محمد چھٹل شاہ بن سید تاج محمد شاہ گوٹھ بدڑ ( تحصیل سیوہن شریف ضلع دادو ) میں ماہ ربیع الاول شریف ۱۵، جون ۱۹۲۷ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی تعلیم گوٹھ کی مسجد کے مکتب سے حاصل کی ۔ اس کے بعد ۱۲بارہ سال کی عمر میں والد ماجد نے مدرسہ عین العلوم امینانی شریف میں داخلہ دلادیا۔ جہاں مولانا سید امیر محمد شاہ حسینی سے درس نظامی کا نصاب مکمل کر کے ایک اندازے کے مطابق ۱۹۴۵ء میں فارغ التحصیل ہوئے۔ استاد العلماء مولانا محمد اکتڑائی (...