علمائے اسلام  

مولانا حکیم فضل محمد میمن

  مولانا فضل محمد بن محمد اسماعیل میمن ۱۲۶۸ھ کو محلہ صابو گرن نوشہرو فیروز سندھ میں تولد ہوئے۔ زمانہ قدیم سے آپ کا خاندان فن خطابت کی وجہ سے ’’خطیب ‘‘ کے لقب سے مشہور تھا۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی تعلیم نوشہرو فیروز کے محلہ قاضی کے مدرسہ میں حاصل کی۔ اس کے بعد گوٹھ فیض محمد آگرو تحصیل میہڑ میں مشہور مدرس مولانا محمد آگرو سے اکثر نصابی کتب پڑھ کر فارغ التحصیل ہوئے۔ علاوہ ازیں بعد واپسی پر قاضی صاحب سے علم طب حاصل کیا...

حضرت مولانا قاضی فتح محمد نظامانی

  حضرت مولانا قاضی فتح محمد نظامانی بن حاجی عبداللہ خان نظامانی قیصر انی بلوچ ۱۲۷۰ھ کو ٹنڈو قیصر خان نظامانی ( تحصیل حیدرآباد) میں تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : قاضی فتح محمد نے ابتدائی تعلیم حضرت خلیفہ میاں خان محمد ( میاں صاحب ،حضرت پیر سید صبغتہ اللہ شاہ راشدی اول المعروف پیر صاحب پگارہ تحبر دہنی ؒ کے خلیفہ تھے ۔ اصل گوٹھ چھراوٗ ( نزد اڈیر و لعل تحصیل ہالا ) کے باسی تھے۔ مکران کے بلوچ بڑی تعداد میں خلیفہ صاحب کے مرید تھے ۔ اسی لئے آپ کی م...

بحر العلوم علامہ فتح علی جتوئی اصغر

  حضرت علامہ فتح علی جتوئی بن مصری خان جتوئی گوٹھ کھڈیوں نزد اپنے آبائی گوٹھ ( نزد درگاہ حضرت شاہ یقیق ؒ وایا چوہڑ جمالی ضلع ٹھٹھہ ) میں ۱۲۸۶ھ میں تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی تعلیم علامہ مفتی حاجی عبداللہ جتوئی سے حاصل کی۔ اس کے بعد حضرت علامہ محمد ہاشم دھوبی سے گوٹھ غلام اللہ میں زیر تعلیم رہے اور اعلیٰ تعلیم کے لئے امام المناطقہ علامہ مفتی خادم حسین جتوئی ( رتود یر و ضلع لاڑ کانہ ) کی خدمات حاصل کی ۔ جہاں سے نصاب و دیگر کتب کی تکم...

مولانا مفتی فتح علی جتوئی اکبر

  حضرت علامہ مفتی فتھ علی بن میاں خیر محمد جتوئی ۱۲۸۵ھ میں ( تحصیل شاہ بندر ضلع ٹھٹھہ ) لاڈیوں کے قریب جتوئی قوم کے گوٹھ میں تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : ابتداء تعلیم اپنے نانا جان حضرت مولانا حاجی عبداللہ جتوئی سے حاصل کی۔ اس کے بعد حضرت مولانا عبدالرحیم ٹھٹوی کے مدرسہ میں داخلہ لیا اور وہیں نصاب کی تکمیل کے بعد فارغ التحصیل ہوئے ۔ بیعت : آپ ، قاطع نجدیت حضرت خواجہ محمد حسن جان سر ہندی قدس سرہ سے سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ میں مرید و خلیفہ خاص ت...

مولانا سید غوث محمد شاہ جیلانی

  پر عزم ، بیدار مغز ، بہادر ، دلکش چہرہ ، صاحب و جمال ، ولولہ انگیز خطیب ، جمعیت و جماعت کے رہنما ، ان کے تمام اوصاف کو مجتمع کریں تو سید غوث محمد شاہ بن سید محمد شاہ جیلانی کا نام سامنے آتا ہے ۔ آپ گوٹھ پر ھیار نزد دوڑ اسٹیشن ضلع نواب شاہ میں تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : آپ نے ملک کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ راشدیہ ( درگاہ شریف پیر جو گوٹھ ) میں عظیم اساتذہ شیخ الجامعہ مفتی اعظم پاکستان علامہ محمد صاحبداد خان جمالی ، شیخ الحدیث علامہ مفتی ...

مولانا حافظ غلام حبیب صدیقی

  الحاج مولانا حافظ غلام حبیب صدیقی بن مولانا رعا الدین صفر المظفر ۱۹۱۶ء کو ضلع ہزارہ کے قصبہ کوٹ نجیب اللہ ( صوبہ سرحد) میں تولد ہوئے ۔ آپ کے والد ماجد ایک خود دار عالم دین اور مسجد پھلاہ کے خطیب اور امام تھے۔  آپ کے خاندان کو ایک علمی گھرانہ ہونے کے ساتھ یہ شرف بھی حاصل ہے کہ آپ کا سلسلہ نسب کئی واسطوں سے خلیفہ اول امیر المومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے چھوٹے صاحبزادے حضرت محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہ سے جا ملتا ہے۔ ا...

مولانا غلام محمد نعیمی

  مولانا غلام محمد بن حضرت مفتی محمد عبداللہ نعیمی ۱۹، ستمبر ۱۹۵۷ء کو داوٗ د گوٹھ ملیر سٹی میں پیدا ہوئے۔ تعلیم و تربیت : مکتب سے قرآن شریف کی تعلیم حاصل کی اور ۱۹۷۰ء میں غازی بروہی پرائمری اسکول داوٗ د گوٹھ سے پانچویں جماعت پاس کی ۔ اس کے بعد درس نظامی کی تعلیم اپنے والد ماجد مفتی محمد عبداللہ نعیمی سے شروع کی، تفسیر جلالین مشکوۃ شریف اور شرح جامی تک کتب بالمشافہ اپنے والد صاحب سے ہی پڑھیں ۔ ابھی تعلیم جاری تھی کہ ۱۹۸۲ء میں مفتی صاحب کا ای...

مولانا غلام عمر آریجوی

  نامور نعتیہ شاعر و عالم مولانا غلام عمر بن محمد عثمان آریجا گوٹھ خیر محمد آریجہ ( ضلع لاڑکانہ ) میں ۲۶، اپریل ۱۸۴۹ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت : تین سال کی عمر میں والد انتقال کر گئے ۔ اس طرح آپ نے یتیم کی زندگی بسر کی اور والدہ ماجدہ کی سر پرستی میں تصی منازل طے کیں ۔ مولانا اللہ بخش ( والد مولانا ثناء اللہ ثنائی ) کے پاس عربی کے ساتھ طب کی بھی تعلیم حاصل کی۔ پھر وہاں سے پلٹ کر پہلے استاد مولانا اللہ بخش کے پاس واپس آئے اور وہیں نصاب...

مفتی سید غلام محی الدین نعیمی

  مفتی سید گلام محی الدین بن مولانا سید غلام احمد فریدی ’’شوق‘‘ مراد آباد ( یو ۔ پی ۔ بھارت ) میں۱۴، اگست ۱۹۲۲ ء کو تولد ہوئے۔ مولانا شوق جامعہ نعیمیہ مٰن شعبہ فارسی کے استاد اور کہنہ مشق شاعر تھے، تخلص ’’شوق ‘‘ رکھتے تھے اور حضرت صدر الافاضل کے قریبی رشتہ دار تھے ۔ ( مفتی صاحب کے بیٹے سید ناظر الدین کی روایت کے مطابق) تعلیم و تربیت : آپ نے علمی گھرانے میں آنکھ کھولی۔ درس نظامی کی تکمیل برصغ...

مولانا سید غلام محمد شاہ ’’گدا

  مولانا سید غلام محمد شاہ صاحب صحیح النسب حسینی سید تھے، آ پ کا سلسلہ نسب آٹھویں امام سید نا موسیٰ رضا سے ملتا ہے، اس لئے آپ کا خاندان ’’رضوی سادات ‘‘ کہلاتا ہے۔ آپ نصر پور (حیدر آباد) کے مشہورصوفی شاعر و بزرگ حضرت سید مصری شاہ نصر پوری اور حضرت شاہ عنایت رضوی کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ شاہ صاحب کے پڑدا دا حضرت مولانا سید بچل شاہ ایک کامل ولی اللہ ، عالم فاضل اور صاحب دل انسان تھے اور کئی لوگ آپ سے دست بیعت ...