علمائے اسلام  

پیر سید عبدالقادر گیلانی

  سفیر عراق ، صاحب کشف و کرامت حضرت پیر سید عبدالقادر جیلانی بن سید عبداللہ جیلانی نے یکم جمادی الآخر ۱۳۲۳ھ/ ۳، اگست ۱۹۰۵ء کو اپنے جد اعلیٰ کے قدیم مسکن اور سر زمین عراق کے روحانیمرکز بغداد شریف میں آنکھ کھولی۔ آپ کے والد محترم سید عبداللہ گیلانی نے نومولود کا نام عبدالقادر رکھا اور عرفیت کمال الدین  لیکن آپ مشہور عبدالقادر کے نام سے ہی ہوئے۔ آپ سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہٗ کی سولہویں پشت کی شمع روشن کئے ہوئے تھے۔ تعلیم و تربیت: عل...

مولانا عبدالرحمن چانڈیو

  استاد العلماء مولانا عبدالرحمن بن علامہ مولانا سعد اللہ ستانی چانڈیو ۱۲۸۶ھ/۱۸۷۰ء کو آبائی گوٹھ ستانی چانڈیو (تحصیل خیر پور ناتھن شاہ ضلع دادو) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: قرآن مجید اور فارسی کی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی ۔ اس کے بعد گوٹھ ڈگھ بالا تحصیل جوہی میں استاد العلماء علامہ مفتی محمد حسن کوسہ بلوچ کے مدرسہ میں داخلہ حاصل کیا اور درسی نصاب مکمل کرکے فارغ التحصیل ہوئے۔ بیعت: شیخ المشائخ حضرت پیر سید محمد پنھل شاہ راشدی سے سلس...

مولانا عبدالوہاب ’’عبد‘‘گلال

  مولانا عبدالوہاب بن عبدالکریم گلال گوٹھ گاھی مہیسر (تحصیل میہڑ ضلع دادو ) میں ایک اندازے کے مطابق ۱۸۸۵ء کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی تعلیم گوٹھ گاہی مہیسر کی دینی درسگاہ سے حاصل کی جو کہ اس وقت معیاری درسگاہ میںشمار ہوتی تھی ۔ اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے سندھ کی نامور درسگاہ دارالفیض سونہ جتوئی میں داخلہ لیا ، جہاں سندھ کے عظیم عالم و عارف استاد الاساتذہ علامہ مفتی اعظم ابوالفیض غلام عمر جتوئی قدس سرہ سے منتہی کتب پڑ ھ ک...

مولانا عبدالرحیم جتوئی

   منا ظر اسلام مولانا عبدالرحیم بن جہان خان جتوئی گوٹھ سونہ جتوئی (تحصیل و ضلع لاڑکانہ ) میں تولد ہوئے ۔ مدرسہ دارالفیض سونہ جتوئی میں اول تا آخر تعلیم و تربیت حاصل کی۔ سراج الفقہا ء عارف کامل استاد العلماء علامہ مفتی ابوالفیض غلام عمر جتوئی ؒ الباری (متوفی ۱۹۳۵ء ) کے تربیت یافتہ شاگرد ، با فیض مرید اور عزیز رشتہ دار تھے ۔ پوری زندگی استاد محترم کے زیر سایہ درس و تدریس ، تصنیف و تحقیق ، تقریر و تبلیغ اور فرقہ ہائے باطلہ کے ساتھ مناظرہ...

مولانا قاضی عبدالرزاق صدیقی

  حکیم قاضی عبدالرزاق صدیقی گوٹھ ترائی (تحصیل گڑھی یاسین ضلع شکار پور ) میں تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار کے پاس حاصل کی ۔ اس کے بعد جندہ دیرو (تحصیل مدئجی ) مولانا محمد حسین بھٹو سے درس لیا ۔ آخر میں ہمایونی شریف میں سید الفقہاء ، سند الکاملین ، عاشق خیرالوریٰ مفتی اعظم سندھ و بلوچستان علامہ مفتی عبدالغفور ہمایونی نور اللہ مرقدہ کے پاس نصاب مکمل کیا۔ اور وہیں فارغ التحصیل ہو کر فضیلت کی دستار باندھی ۔ طب کی تع...

حضرت مخدوم عبداللہ مندروناڑی والے

  سندھ کے نامور عالم دین ، مصنف کتب کثیرہ حضرت علامہ مخدوم عبداللہ مندھر و ضلع بدین کے گوٹھ ماندر مٰں تولد ہوئے۔ دوسری روایت کے مطابق مخدوم عبداللہ تحصیل کچھ کے گوٹھ ’’نرے‘‘ کے باسی تھے اور تعلیم حاصل کرنے سندھ آئے تھے۔ آپ کی ولادت کے متعلق دو تاریخیں ۱۱۴۵ھ/۱۷۳۲ء یا ۱۱۵۰ھ/۱۷۳۷ء اندازے کے مطابق بتائی جاتی ہے۔ تعلیم و تربیت: ان دنوں ٹھٹھہ (سندھ) میں بارہویں صدی کے مجدد ، امام اہلسنت، حضرت علامہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی ...

حضرت مولانا عبداللہ میمن

  حضرت حکیم مولانا عبداللہ بن مولانا محدم ابارہیم میمن ہالانی (تحصیل کنڈویار ضلع نوشہرو فیروز) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم اپنے والد صاحب کے پاس حاصل کی۔ اس کے بعد مدرسہ دار الرشاد گوٹھ پھنواری (تحصیل پنو عاقل) میں داخلہ لیا اور مولانا حکیم میں عبدالقادر اندھڑ (شاگر رشید، رئیس العلماء سند الکاملین حضرت علامہ خلیفہ محمد یعقوب ہمایونی علیہ الرحمۃ) کے پاس نصاب کی تکمیل کی اور فارغ التحصیل ہوئے۔ بعد فراغت مولانا عبدالقادر سے علم ...

لسان الامت مولانا سید علی اکبر شاہ

  خطیب اسلام حضرت مولانا سید علی اکبر شاہ بن محمد شاہ ۲، فروری ۱۹۰۱ء کو میہڑ(ضلع دادو) میں رولد ہوئے ۔ آپ ولی کامل حضر ت سید صدر الدین شاہ بکھری مشھدی بن سلطان العارفین حضرت سید محمد مکیؒ (متوفی ۶۴۴ھ ، مدفون سکھر سندھ ، خلیفہ اکبر شیخ شہاب الدین سہرور دی قدس سرہ الاقدس ) کی اولاد میں سے تھے۔ (موھیا کنھن نہ مال ص۱۵موٗلف :حبیب اللہ دیروی مطبوعہ میہڑ ۲۰۰۰ئ) تعلیم و تربیت : سید علی اکبر شاہ نے ابتدائی تعلیم آخوند عبدالحلیم کے پاس حاصل کی۔ سندھ...

مولانا میاں عبدالرحمن سومرو

  قاطع رافضیت حضرت مولانا عبدالرحمن بن میاں علی محمد سومرو، گوٹھ گچیری (نزد مورو ضلع نوشہرو فیروز ) کے علماء میں ممتاز تھے۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی تعلیم کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ آپ پرانی گچیری کے سندھی اسکول سے پرائمری تعلیم حاصل کی۔ ’’میاں نور محمد جاقبا‘‘ کے ایک دینی مدرسہ سے دینی علوم میں تحصیل کی۔ یہ معلوم نہ ہو سکا کہ وہاں کن کا مدرسہ تھا اور مدرسہ کے کن علماء کے پاس تعلیم حاصل کی۔ درس و تدریس : ہائی اسکول مورو...

مولانا مفتی عبدالرحمن قاسمی

  فقیر صفت ، عالم باعمل ، شیخ الفقہ ، استاد العلماء مولانا قاری مفتی عبدالرحمن قاسمی جن کی عمر کا کافی حصہ درس و تدریس میں گذرا۔ درس و تدریس آپ کا محبوب مشغلہ تھا ۔ بلکہ پڑھنا پڑھانا آپ کی پہچان تھی ۔ گوٹھ جلال واہ کوٹھو (تحصیل ٹھل ضلع جیکب آباد ) کے پہنور قبیلہ کے علی محمد پنھو ر مرحوم کے گھر تقریبا ۱۹۳۳ء کو آپ کی ولادت با سعادت ہوئی ۔ اس دور میں پوری بستی ناخواند گی کی شکار تھی ۔ مفتی صاحب کا بتدائی دور وہیں نا خواندگی میں گذرا۔ شادی ہ...