بدر العلماء علامہ محمد یعقوب ہمایونی
استاد العلماء حضرت علامہ خلیفہ محمد یعقوب بن محمد مبارک ( پیچو ھوابڑو ) ریاست قلات ( بلوچستان ) کے گوٹھ ’’جھٹ ‘‘میں تولدہوئے ۔ پیدائش سے قبل ایک درویش نے محمد مبارک کو آپ کی پیدائش کی بشارت دی کہ ’’ایسا کامل درویش پیدا ہو گا کہ علم خواہ عمل کے حوالہ سے بھی ممتاز مقام حاصل کرے گا‘‘۔ تعلیم و تربیت : آپ نے ولی کامل بحر العلوم علامہ عبدالحلیم کنڈویؒ سے ان کے گوٹھ کنڈی ( بھاگ ناڑی ریاست قلات ) م...